Thursday, 7 June 2012

امریکی نائب وزیر دفاع مذاکرات کے لیے آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں


نیٹو سپلائی کی بحالی کے لیے پاکستانی حکام سے مذاکرات اور تجویز کردہ سفارشات کو حتمی شکل دینے کے لیے امریکی محمکہ دفاع کے ایک سنیئر عہدیدار پیٹر لیوے کی آج اسلام آباد آمد متوقع ہے.

سفارتی ذرایع کے مطابق پیٹر لیوے اپنے دو روز قیام کے دوران اسلام آباد میں اہم فوجی و سولین حکام سے ملاقاتیں کریں گے.ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کی بہتری کے حوالے امور زیر بحث آئیں گے.دوسری جانب پاکستان اور امریکا کے درمیان نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے جاری مذکرات میں کئی تکنیکی رکاوٹیں درپیش ہیں.ان میں سب سے بڑا مسئلہ فیس میں فرق کا ہے کیونکہ پاکستان فی کینٹینر پانچ ہزار ڈالر کا مطالبہ کر رہا ہے جبکہ نیٹو صرف پانچ سو ڈالر دینے پر آمادہ ہے.

No comments:

Post a Comment