سپريم کورٹ نے وزيراعظم يوسف رضا گيلاني کي اہليت کے حق ميں اسپيکر قومي اسمبلي فہميدہ مرزا کي رولنگ کے خلاف دائر درخواستوں پر فريقين کو نوٹس جاري کردئے ہيں.
چيف جسٹس افتخارچودھري کي سربراہي ميں تين رکني بنچ نے اسپيکر رولنگ کے خلاف دائر مختلف آئيني درخواستوں کے مقدمہ کي ابتدائي سماعت کي. ايک درخواست گزار کے وکيل اے کے ڈوگرنے دلائل ميں کہاکہ عدالت کے 7 رکني بنچ نے فيصلہ ميں لکھا کہ وزيراعظم نے جان بوجھ عدالتي حکم کا مذاق اڑايا،اپيل دائر نہ کرکے وزيراعظم نے سزا کو قبول کر لیا .چيف جسٹس افتخارچودھري نے ريمارکس ديئے کہ اپيل دائر نہ ہونے سے وزيراعظم کو سزا کا فيصلہ حتمي ہوچکا ہے.عدالت نے درخواست پر يوسف رضا گيلاني ، وفاق اور اٹارني جنرل کو نوٹس جاري کردیئے ہیں.
No comments:
Post a Comment