سپریم کورٹ نے کوہستان میں رقص کرنے والی لڑکیوں کےممکنہ قتل کا نوٹس لے لیا
سپريم کورٹ نے کوہستا ن ميں جرگے کي جانب سےشادي تقریب میں رقص کرنے پر چار لڑکيوں کوقتل کرنے کا حکم جاري کرنے سے متعلق خبر کا نوٹس لے ليا ہے.
اصغر خان کیس کی سماعت کے دوران چيف جسٹس نے اٹارني جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کر کے عدالت کو آگاہ کیا جائے.چیف جسٹس نے یہ بھی ہدایت کی کہ اگر لڑکے اورلڑکیا ں زندہ ہیں تو انہیں عدالت کے سامنے لایا جائے.سپریم کورٹ نے کمشنر ہزارہ ڈویژن ،ڈی پی او کوہستان اور ڈی آئی جی ہزارہ کو بھی جون کو طلب کر لیا
واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل کوہستان ميں شادي کي ايک تقريب منظر عام پر آئي جس ميں دو لڑکوں کو رقص کرتے ہوئے اور چار خواتين کو تالياں بجاتے ہوئے دکھايا گيا تھا. بعد ازاں جرگے کے حکم پر چار خواتین کو قتل کرنے کی خبریں سامنے آئیں جن کی خیبر پختونخواہ کے وزیر سوشل ویلفئیر ستار ایاز کی جانب سے تردید کی گئی ہے.
No comments:
Post a Comment