موبائل وڈيو اسکينڈل کي تحقيقات کے لئے انکوائري کميشن کے اراکين ہيلي کاپٹرز کے ذريعے کوہستان کے دور افتادہ علاقے گدار پہنچ گئے ہيں جس کے بعد لڑکيوں کے زندہ يا مردہ ہونے کے ڈرامے کا آج ڈراپ سين ہو جائے گا.
انکوائري کميشن ميں کمشنر ہزارہ ڈويژن خالد خان عمرزئی ،جسٹس منيرہ عباسي،ڈي سي او کوہستان عقل بادشاہ،ڈي پي او عبدالمجيد آفريدي اور انساني حقوق کي رہنما فرزانہ باری شامل ہيں . کميشن کے اراکين تين ہيلي کاپٹرز کے ذريعے يونين کونسل پيج بيلہ کے گاؤ ں گدار پہنچ گئے ہيں.گزشتہ روز ڈٰی پی او کوہستان عبدالماجد آفریدی نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی پولیس ٹیم اور علاقے کے عمائدین کمیشن کے سامنے آج پیش ہونگے
No comments:
Post a Comment