Saturday, 16 June 2012

لنڈی کوٹل دھماکے کے مزید 9 زخمی چل بسے،جاں بحق ہون والوں کی تعداد 25 ہو گئی



خيبرايجنسي کے لنڈي کوتل بازار ميں دھماکے سے جاں بحق افراد کي تعداد25ہو گئي ہے جبکہ 50 سے زائد شديد زخمي ہيں


ذرائع کے مطابق  لنڈي کوتل بازار ميں لوگ روز مرہ کي خريداري ميں مصروف تھے کہ اچانک صبح ساڑھے د س بجے دھماکا ہوگيا..دھماکا اتنا شديد تھا کہ اس کي آواز دور دور تک سني گئي جبکہ  دھماکے کے بعد علاقہ ميں دھوئيں کے بادل چھا گئے. خاصہ دار فورس کے مطابق شدت پسندوں نے بازار ميں بارود سے بھري گاڑي کھڑي کی  تھي جو دھماکے سے پھٹ گئي. دھماکے سے 14 افراد موقع پر جاں بحق اور 50 سے زائد زخمي ہوئے. شديد زخميوں کو پشاور منتقل کيا گيا جہاں مزيد 9 افراد زخموں کي تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ دو افراد کی لاشیں ملبے سے ملی ہیں. دھماکے سے 12دکانيں اور بازار ميں کھڑي 10 گاڑياں تباہ ہوگئيں.تاحال کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے.

No comments:

Post a Comment