Tuesday, 19 June 2012

سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا



سپريم کورٹ نے اسپيکر رولنگ کيس ميں  یوسف رضا گیلانی  کو بطور وزير اعظم اور رکن اسمبلي نااہل قرار دے دیا ہے،فیصلے میں کہا گیا ہےکہ وزیر اعظم کا عہدہ 26 اپریل سے خالی تصور ہوگا.

 اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت چيف جسٹس کي سربراہي ميں سات رکني بينچ نےکی. عدالتي فيصلے ميں کہا گيا کہ يوسف رضا گيلاني نااہل ہو گئے ، فيصلے کے خلاف کوئي اپيل داخل نہيں کي گئي، وزيراعظم کاعہدہ 26 اپريل سے خالي ہے. عدالت نے صدر پاکستان کو ہدايت کي کہ وہ پاکستان ميں جمہوريت کاتسلسل جاري رکھنے کيلئے اقدامات کريں. عدالت نے اليکشن کميشن کو ہدايت کي کہ وہ فوري طور پر يوسف رضا گيلاني کي نا اہلي کا نوٹي فکيشن جاري کرے

No comments:

Post a Comment