Tuesday, 19 June 2012

شاہد آفریدی نے ون ڈے کرکٹ کو خیر آباد کہنے کا عندیہ دے دیا


پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ون ڈے کرکٹ کو خیر آباد کہنے کا عندیہ دے دیا ہے.
 

سری لنکا میں ٹی ٹوئینٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچے پر سٹار کرکٹر کا کہنا تھا کہ ون ڈے کرکٹ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ بڑوں کے مشورے سے کروں گا ،اگر بڑوں نے مشورہ دیا تو ون ڈے کرکٹ کو خیر آباد کہہ دوں گا.شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر وہ ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائر بھی ہو گئے تو ٹی ٹوئینٹی کا سلسلہ جاری رکھیں گے.بوم بوم نے کہا کہ اگر ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کے لیے ٹیم تیار کرنی ہے تو سنیئر کھلاڑیوں کو خود فیصلہ کرنا ہوگا.ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھاکہ کپتانی ان کا شعبہ نہیں ،اس لیے وہ اس پر تبصرہ نہیں کریں گے.


No comments:

Post a Comment