وزیر اعظم کی نااہلیت سے متعلق سپیکر کی رولنگ چیلنج ہونے کے بعد پیپلزپارٹی نے حامی وکلاء برادری کے ذریعے سپریم کورٹ کو دباؤ میں لانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے.
پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق عدلیہ کے خلاف کھلم کھلا توہین آمیز حملوں کے لیے وکلاء کو استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے.ذرائع کے مطابق پارٹی کی اعلی قیادت نے لیگل ٹیم کو لاہور میں ایک عظیم الشان وکلاء کنونشن منعقد کرنے کا ہدف دے دیا ہے.کنونشن کے ذریعے عدلیہ کو واضح پیغام دیا جائے گا کہ وہ اپنی حدود میں رہے اور وزیر اعظم کی نااہلی سے متعلق دائر پٹیشنز پر احتیاط کا مظاہرہ کرئے.
دوسری جانب سپیکر کی رولنگ کے بعد وزیر اعظم گیلانی خود بھی مسلسل وکلاء اور مختلف سیاسی راہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور اپنی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.
گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے وکلاء کنونشن منعقد کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس میں ہزاروں وکلاء شریک ہونگے.
وزیر اعظم گیلانی کے سیاسی مشیر فواد چوہدری کا اس بارے میں کہنا ہےکہ وکلاء کنونشن عدلیہ کے لیے ایک پیغام ہوگا.
No comments:
Post a Comment