بالی ووڈ کی وائلڈ کیٹ پریانکا چوپڑا آج کل خبروں میں کافی ان ہیں ،اس کی ایک وجہ تو ان کی آنے والی فلم "تیری میری کہانی " ہے جس میں ان کے مدمقابل ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں شاہد کپور.
لیکن اب "ڈان " کی جنگلی بلی نے میڈیا کی جو خاص توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے، تو اس کی وجہ یہ ہے کہ انھوں نے ایک پندرہ سالہ شیرنی پال لی ہے.سنداری نامی شیرنی کو پریانکا برسا زولوجیکل پارک رانچی سے لے کر آئی ہیں اور دو لاکھ کے عوض یہ ان کے پاس ایک سال تک رہے گی.پریانکا کی فطرت سے محبت اور وائلڈ لائف سے متعلق ان کا شوق کوئی نیا نہیں ہے.ایکٹریس نے اس سے قبل بھی ایک مادہ ٹائگر پال رکھی ہے.
No comments:
Post a Comment