Saturday, 2 June 2012

بپاشا باسو نے سالگرہ تقریب سے جان ابراہیم کی چھٹی کرا دی



پچیس  مئی، بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر ،پروڈیوسر کرن جوہر کی سالگرہ کا دن ،جسے منانے کے لیے فلمی ستاروں کا ہجوم امڈ آیا.عامر خان ،شاہ رخ خان ،ودیا بالن،سونالی باندرے ،جوہی چاولہ حتی کے پریانکا چوپڑا کون نہیں تھا جو اس محفل کی زینت نہ بنا ہو.اگر کوئی فلمی ستارہ بھارت میں ہوتے ہوئے بھی اس محفل کو رونق بخشنے نہیں آیا تو وہ کوئی اور نہیں جان ابراہیم تھے.

نئے، پرانے ،دوست  اور دشمن سب ہی تو گالا ایونٹ میں شریک تھے تو پھر بھلا جان ابراہیم نے کیوں کیا اسے مس.اڑتی اڑتی خبر اس بابت آئی ہے یہ، کہ تقریب میں بپاشا باسو کی موجودگی جان ابراہیم کی غیر حاضری کا سبب بن گئی.ایک وقت تھا کہ جب دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب تھے مگراب ان کے درمیان میلوں دوریاں آچکی ہیں.جہاں تک تعلق ہے بپاشا باسو کا تو وہ کئی بار کہہ چکی ہیں کہ انہیں اپنے ایکس فرینڈ کا سامنا کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے.مگر یہ جان ابراہیم ہیں جو اپنی سابقہ محبوبہ کا سامنا کرنے سے کترا رہے ہیں. کیونکہ  اب ان کی دوستی کے چرچے ہیں پریا رنچل کے ساتھ  اور ان سے وہ  شادی کا ارادہ  بھی رکھتے ہیں .کرن جوہر کی سالگرہ کے موقع پر بپاشا تو جان ابراہیم کا سامنا کرنے کے لیے تیار تھیں مگر اب جب ان کے سابقہ دوست  خود ہی کمزور پڑ گئے تو کوئی کیا کرئے!! شاید وہ پہلے کی طرح کہیں اور مصروف تھے اور بپاشا باسو کی قسسمت میں صرف انتظار کرنا ہی تھا.

No comments:

Post a Comment