ہالی ووڈ فلم "سنو وائٹ اینڈ دی ہنٹسمین" جس کا شدت سے انتظار کیا جاہا تھا،آج ریلیز ہو رہی ہے تاہم اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ ابھی سے اس کے پارٹ ٹو میں کام کرنے کی متمنی نظر آتی ہیں.
بائیس سالہ اداکارہ نے اگر چہ فلم میں کوئی قابل ذکر کردار ادا نہیں کیا تھا تاہم پھر بھی ان کا کہنا ہے کہ ایک اور "سنووائٹ " میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں.سٹیورٹ نے کہا کہ وہ دل سے چاہتی ہیں کہ سنووائٹ کا پارٹ ٹو بنے اور وہ اس میں کام کریں.ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ فلم میں کام کرنے والے باقی سٹارز بھی ایسا ہی چاہیں گے کیونکہ فلم ہے ہی اتنی شاندار.کرسٹن سٹیورٹ نے کہا کہ "ٹول لائٹ ساگا" کے برعکس سنووائٹ میں کام کے دوران انہیں کوئی دباؤ محسوس نہیں ہوا.انھوں نے کہا کہ وہ فالو اپ مویز کے لیے معاہدے نہیں کرتیں مگر انہیں اچھا لگے گا اگر سنووائٹ کا ایک اور پارٹ بھی ہو اور وہ اس میں کام کریں .
No comments:
Post a Comment