Wednesday 11 July 2012

پاکستان اور ایران نے بجلی کی قیمت کا فارمولا طے کرلیا


پاکستان نےتوانائی بحران کے حل کے لیے ایران سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی خرید رہا ہے اور اس سلسلے میں اب دونوں ممالک کے درمیان قیمتوں کا فارمولا بھی طے ہوگیا ہے.
 

وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق ایران نے پاکستان کو برآمد کی جانی والی بجلی کی قیمت کو تیل کی عالمی منڈی سے منسلک کردیا ہے.اس طرح ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی فی یونٹ قیمت سات سے گیارہ سینٹ کے درمیان رہے گی.دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے فارمولے کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت ایک سو دس ڈالرز فی بیرل تک پہنچی تو پاکستان کو ذیادہ سے ذیادہ بجلی کا فی یونٹ گیارہ سینٹ میں پڑےگا.دونوں ممالک نے یہ بھی طے کیا ہے کہ قیمتوں کا ہرپانچ سال بعد جائزہ لیا جائےگا.فارمولے کے مطابق پانچ سال تک بجلی کی طے شدہ قیمت برقرار رہے گی تاہم،  اگر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 145 ڈالرز فی بیرل سے اوپر چلی گئی، تو قیمتوں میں رد وبدل پانچ برس سے پہلے بھی ممکن ہوگا.

No comments:

Post a Comment