Sunday 1 July 2012

سعودی منحرف سعد الفقیہ اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے خارج


یو این  سیکورٹی کونسل کی کمیٹی نے سعودی عرب کی سخت  مخالفت کے باوجود سعودی شہری سعد الفقیہہ کو القاعدہ کے بلیک لسٹ افراد کی فہرست سے نکال دیا ہے.

امریکی ٹریژری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے القاعدہ سے مبیینہ  تعلق کے شعبےمیں  الفقیہہ پر  دسمبر دو ہزار چار میں پابندیاں لگائی گئی تھی.سیکورٹی کونسل کی متعلقہ کمیٹی الفقیہہ کا نام بلیک لسٹ سے خارج کرنے کی سفارش کو مسترد کرنے پر اتفاق رائے نہ کرسکی، جس کے بعد ان کا نام پابندیوں کا شکار افراد کی فہرست سے نکال دیا گیا .لندن میں غیر ملکی خبررساں ادارے کو اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے  الفقیہہ کا کہنا تھا کہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے انھیں ایک طویل جنگ لڑنا پڑی..

No comments:

Post a Comment