Sunday 1 July 2012

نرگس سیٹھی خفیہ ایجنسیوں کے دفاع میں آگے آگئیں


سیکرٹری دفاع نرگس سیٹھی نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے  خفیہ ایجینسیوں پر لگائے جانے والے  الزامات درست نہیں ہیں.

اسلام آباد میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے نرگس سیٹھی کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر پچاس فیصد الزامات کا تعلق ایف سی سے ہے جو کہ وزارت داخلہ کے ماتحت ہے.ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سمیت پانچوں ہائی کورٹس میں بھی لاپتہ افراد کے 605 کیسز زیر سماعت ہیں.انھوں نے کہا کہ پوری دنیا پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کے پیچھے پڑی ہوئی ہے، ہر معاملے کا الزام خفیہ اداروں پر نہیں ڈالنا چاہے.سیکرٹری دفاع نے مزید کہا کہ خفیہ ایجسیوں کے بہت سے معاملات وزارت دفاع کے ماتحت نہیں ہیں.ایجسیوں پر وہ گناہ بھی ڈال دیا جاتاہے جو انھوں نے نہیں کیا ہوتا.

No comments:

Post a Comment