Sunday 1 July 2012

وزیر اعظم نے ذاتی گھر سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر کے اپنا وعدہ پورا کردیا

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف عوام سے کیا ہوا وعدہ تو بھول گئے مگر اس لحاظ سے ان کی بات سچ ثابت ہوگئی کہ ان کے اپنے ذاتی گھر سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگیا ہے.
 

ایک حکومتی نمائندے نے نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد راجہ پرویز اشرف نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا کردیا.مگر اس وعدے کا ثمر عوام کو نہیں بلکہ صرف راجہ صاحب کی اپنی ہی فیملی کو پہنچے گا.ذرائع نے بتایا کہ آئیسکو نے خصوصی طور پر وزیر اعظم کے ایف ایٹ اسلام آباد میں واقع گھر کے لیے بجلی کی الگ لائن اور ٹرانسفارمر مہیا کردیا ہے.یوں وزیر اعظم کا گھر تو بجلی  کے چراغوں سے خوب روشن رہے گا مگر اسی پوش علاقے سمیت ملک بھرکے کروڑوں عوام کو فی الحال مٹی کے دیے پر ہی گزارہ کرنا پڑےگا
آئیسکو کے سپریڈنٹ انجینئیر رشید خٹک کا کہناہے کہ وزیر اعظم کے گھر کے لیے یہ انتظام عارضی بنیادوں پر کیا جارہا ہے.ان کا کہنا تھا کہ جوں ہی وزیراعظم منصب چھوڑیں گے ان کے گھر بجلی کی بلاتعطل فراہمی بھی روک دی جائےگی
.

No comments:

Post a Comment