Sunday 1 July 2012

اولیمپکس کے موقع پر دہشت گردی کا ممکنہ خطرہ، لندن میں میزائل نصب کر دیے گئے

اولیمپکس کے موقع پر القاعدہ کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر برطانوی حکومت نے لندن کے چھ مقامات پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نصب کردیے ہیں.

برطانوی خفیہ اداروں کی ایک رپورٹ کے مطابق القاعدہ نے مبینہ طور پر اولیمپکس کے دوران لندن میں ایک امریکی طیارے کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے.دہشت گردی کے اس ممکنہ خطرے کے پیش نظر لگسٹنگٹن بلڈنگ ،فریڈ وگ ٹاور سمیت لندن کے چھ مختلف مقامات پر مئزائل نصب کر دیے گئے ہیں.دوسری جانب جن علاقوں میں میزائل نصب کیے گئے ہیں ان کے مکینوں نے اس پر احتجاج کیا ہے اور عدالت میں حکومتی فیصلے کے خلاف درخواست بھی دائر کردی ہے.

No comments:

Post a Comment