Tuesday 10 July 2012

انجلینا جولی کے لیے بوسنیا کی شہریت کا اعزاز


 ہالی وڈ سٹار انجلینا جولی کو بوسنیا کی جنگ کے بارے میں فلم بنانے پر سراجیوو کا اعزازی شہری بنایا گیا ہے۔

جولی کو یہ اعزا بوسینیا میں جاری فلمی میلے کے دوان دیا گیا.ان کی فلم "ان دا لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی"انیس سو بانوے سے انیس سو پچانوے تک جاری رہنے والی جنگ کے بارے میں ہے،جس میں ایک بوسنیائی مسلم خاتون اور بوسنیائی سرب مرد آپس میں محبت کر بیٹھتے ہیں۔ اعزازی شہری بننے کے بعد آبدیدہ انجلینا نے کہا کہ انکا دل اس شہر میں ہے اور یہاں کی شہریت ملنا ان کے لیے بہت ہی خاص بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم بنانے کا تجربہ ان کے لئے زندگی بدل دینے والا تجربہ ثابت ہوا ہے۔

No comments:

Post a Comment