Wednesday 11 July 2012

آسکر اور ٹوٹنہم میں ڈیل،چیلیسی نے رنگ میں بھنگ ڈال دی


فٹبال کلب چیلسی اور ٹوٹنہم میں برازیلین مڈ فیلڈر آسکر کو سائن کرنے کے معاملے پر رسہ کشی جاری ہے تاہم بلیوز نے 22 ملین  پاؤنڈز  کی پیشکش کے ساتھ اس دوڑ میں سبقت حاصل کرلی ہے.
سپرز کو امید تھی کہ وہ 20 سالہ  برازیلین سٹار کو کلب انٹرنیشنل سے ہتھیانے میں کامیاب ہو جائیں گے لیکن پھر چیلسی نے رنگ میں بھنگ ڈال دی اور یوں ولاس باس کا خواب ادھورا رہ گیا.آندرے ولاس باس کے لیے یہ خبر اس لیے بھی تکلیف دہ ہو گی کہ ماضی میں چیلسی کا حصہ ہوتے ہوئے بھی وہ آسکر کے لیے کافی پرجوش تھے.اگر چیلسی کے ساتھ آسکر کا معاہدہ ہو جاتا ہے تو سٹیمفرڈ برچ میں انھیں ریمرس اور ڈیوس لوئیز سمیت متعدد ہم وطنوں کا ساتھ بھی میسر ہوگا. ان کی آمد سے چیلسی کو نہ صرف اپنا سکواڈ مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ کھلاڑیوں کی زائد عمر کا معاملہ بھی کسی حد تک حل ہوجائےگا.

No comments:

Post a Comment