Monday 2 July 2012

شہباز شریف ہڑتالی ڈاکٹروں کی قیادت کرکے احتجاج کا شوق پورا کریں،رحمن ملک کا مشورہ


 مشير داخلہ رحمان ملک نے ہڑتالی  ڈاکٹرز کيخلاف سرکاری کارروائي پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب ینگ ڈاکٹرز کی قیادت کر کے اپنے احتجاج کا شوق پورا کریں.
اپنے ایک بیان میں رحمن ملک نے کہا کہ مہذب طبقہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز کا مسئلہ صرف بات چيت سے حل کرنا چاہيئے.انھوں نے وزیر اعلی پنجاب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  شہباز شريف کي نظر ميں صرف وہي افسر اچھا ہوتا ہے جو وفاقي حکومت کے خلاف کام کرے.

No comments:

Post a Comment