Thursday 31 May 2012

نیے بجٹ میں مختلف ٹیکسوں میں رعایتیں دینے کی تجاویز


حکومت کی جانب سے  نئے مالي سال کے وفاقي بجٹ ميں انکم ٹيکس، فيڈرل ايکسائز ڈيوٹي اور سيلز ٹيکس کي مد ميں آج مختلف رعایتیں دینے کی توقع کی جارہی ہے.

بجٹ تجاویز کے مطابق مقامي تيار کردہ کاغذ اور بنولہ گھي پر سيلز ٹيکس ختم کیا جا رہا ہے.چائے پر 16 فيصد سيلز ٹيکس کم کرکے 5 فيصد کيا جارہا ہے جبکہ کسٹم ڈيوٹي کي بلند ترين شرح 35 کي بجائے 30 فيصد ہوگي. اس کے علاوہ پنسل، کاپي، سياہي وغيرہ پر کسٹم ڈيوٹي ختم کي جا رہي ہے، سيمنٹ پر فيڈرل ايکسائز ڈيوٹي ميں 100 روپے في ٹن کمي کي جا رہي ہے. سيمنٹ کارخانے ميں جلانے کے اسکريپ پر کسٹم ڈيوٹي 20 کي بجائے 10 فيصد ہوگي. ادويات کي تياري  میں استعمال ہونے والے 94 خام مال پر کسٹم ڈيوٹي ختم کي جار رہي ہے. موبل آئل، بيس آئل، ليوبريکنٹ پر ايکسائز ڈيوٹي ختم کرنے کی تجویز ہے جبکہ  لائيو اسٹاک انشورنس پر فيڈرل ايکسائز ڈيوٹي ختم کی جارہی ہے. اسٹيل کے کارخانے کي بجلي پر في يونٹ سيلز ٹيکس 6 سے بڑھا کر 8 روپے کيا جا رہا ہے.

وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کا مسودہ قبل ازوقت منظر عام پر آگیا


آج شام کو وفاقی بجٹ کے سلسلے میں وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی تقریر کا مسودہ قبل ازوقت منظر عام پر آگیاہے.
مسودے کے مطابق  بجٹ ميں انکم ٹيکس، فيڈرل ايکسائز ڈيوٹي اور سيلز ٹيکس کي مد ميں آج مختلف رعايات دينے جارہي ہے . تجويز کئے گئے اقدامات ميں انکم ٹيکس دينے والوں کو رعايت دينے کے ساتھ سيلز ٹيکس کي مساوي شرح 16 في صد کي جا رہي ہے .بجٹ مسودے کے مطابق انکم ٹيکس کي چھوٹ ميں 50 ہزار کا اضافہ کيا جارہا ہے، اب 4 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر انکم ٹيکس ہوگا. انکم ٹيکس کے سليبس 5 کرنے کي تجويز دي گئي ہے جبکہ ماہانہ 35 ہزار روپے تن خواہ پر سالانہ ايک ہزار روپے انکم ٹيکس ہوگا. کمپنيوں سے 5 لاکھ روپے تک قرض پر 13 فيصد انکم ٹيکس کي مکمل چھوٹ تجويز کي گئي ہے، ٹيکس اونر کارڈ متعارف کرايا جائے گا جس سے سرکاري اداروں ميں سہولت ملے گي.

کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی،ہینڈرڈ انڈکس میں 74 پوائنٹس کا اضافہ


کراچی سٹاک مارکیٹ میں صبح کے سیشن کا آغاز ہو گیا ہے اور اب تک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے.اس وقت  "کے ایس ای" ہینڈرڈ انڈکس 73.24 پوائنٹس کے اضافے کے بعد  13859.86 کی سطح پر پہنچ گیا ہے. دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر روپے کو روندتا چلا جارہا ہے اور اس کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے.آج ڈالر کی قیمت خرید 93.90 اور قیمت فروخت 94.55 روپے ہے.

محبت کے متلاشی کرن جوہر کو جیون ساتھی کی تلاش



اگنی پاتھ پروڈسر کرن جوہر آج کل ایک نئے مشن پر ہیں اور وہ مشن ہے  محبت کرنے والے  جیون ساتھی کی تلاش کا.جی ہاں کرن جوہر جو اب چالیس کے ہو چکے ہیں سنجیدگی سے اپنی شادی کے بارے میں فکر مند ہیں اور اس کےلیے مناسب ساتھی کی تلاش میں بھی ہیں.
کرن جوہر کا شمار بالی ووڈ فلم انڈسٹری   کے کامیاب پروڈیوسرز اور باصلاحیت ڈائریکٹرز میں کیا جاتا ہے.  اپنے شاندار فلمی کیریر کے دوران انھوں نے بہت سے نشیب و فراز دیکھے تاہم اس وقت کرن اپنے کیریر کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں.شہرت ،دولت ،عزت ،کیا کچھ نہیں کرن جوہر کے پاس،کامیابیوں اور کامرانیوں کو تو جیسے ان سے عشق ہو گیا ہے.لیکن یہی کرن جوہر جو پیشہ ورانہ زندگی میں نہایت کامیاب ہیں ،نجی زندگی میں اتنے ہیں مسائل سے دوچار ہیں.طویل عرصہ سے بالی ووڈ کی چکاچوند میں رہنے والے کرن جوہر ابھی تک اپنا جیون ساتھی تلاش نہیں کر سکے ہیں.شاید پیشہ ورانہ مصروفیات کے انبار نے انہیں ایسا کرنے کا وقت ہی نہیں دیا ہوگا.کچھ عرصہ قبل کرن جوہر سے متعلق خبر آئی تھی کہ وہ اکتا کپور سے شادی کرنےوالے ہیں لیکن یہ خبر بھی محض افواہ ہی ثابت ہوئی اور کرن جوہر کنوراے کے کنوراے ہی رہے.لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ کرن جوہر کے دل میں ایسی کوئی خواہش ہی نہیں یا وہ شادی کرنا ہی نہیں چاہتے،بلکہ حقیقت یہ ہے کہ انہیں اب تک کوئی ایسا ملا ہی نہیں جسے وہ اپنا جیون ساتھی بنا سکیں.اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جب کرن سے پوچھا گیا کہ ان کی سب سے بڑی امید یا خواہش کیا ہے تو ان کا جواب تھا ،محبت کرنے والے جیون ساتھی کی تلاش.او ڈاریکٹر! ہم اندازہ کر سکتے ہیں آپ کی مشکل کا اور دعا گو ہیں کہ اگلی سالگرہ سے پہلے پہلے آپ کو من پسند جیون ساتھی مل جائے!!بیسٹ آف لک ڈئیر!!

کیون پیٹرسن نے دینا کرکٹ کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا


انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین کیون پیٹرسن نے اپنے کیریر کے عین عروج پر ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئینٹی کے عالمی مقابلوں کو خیر آباد کہہ کر دینا کرکٹ کو ورطہ حیرت میںڈال دیا ہے.

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ سخت بین الاقوامی شیڈول اور نوجوان لڑکوں کے لیے جگہ خالی کرنے کی نیت سے وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کو خیر آباد کہہ رہے ہیں.ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے محض چار ماہ قبل کیون پیٹرسن کے اس فیصلے سے انگلش کرکٹ بورڈ کے حکام بھی حیران و پریشان ہو گئے ہیں.ای سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹرہگ مورس  کاکہنا ہے کہ بورڈ اس موقع پر کیون پیڑسن کے فیصلے سے مایوس ہے.

اکتیس سالہ کیون پیٹرسن نے اپنے بین الاقوامی کیریر کا آغاز ہرارے میں زمبابوے کے خلاف کھیل کر کیا تھا.وہ  اب تک 127 ایک روزہ اور 36 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلوں میں انگلستان کی نمائندگی کر چکے ہیں. انہوں نے ایک روزہ میں 41.84 کے اوسط سے 4184 رنز بنائے ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں ان کا اوسط 38 رنز فی اننگز  ہے.

جلاوطن بلوچ راہنماؤں نے وفاقی حکومت سے بات چیت کا امکان مسترد کردیا


جلاوطن بلوچ راہنماؤں نے وفاقی حکومت کی جانب سے بدامنی کا شکار صوبے میں قیام  امن کے لیے دی جانے والی تجاویزکو مسترد کردیا ہے.

جلاوطن بلوچ راہنماؤں کا کہنا ہے کہ حالیہ حکومتی اقدامات لاحاصل مشق کے سوا کچھ نہیں.اقوام متحدہ میں بلوچستان کے غیر سرکاری نمائندے مہران بلوچ کے مطابق وزیر اعظم کی طرف سے صوبے کے معاملات پر کمیٹی قائم کرنے کا اعلان صریحا دھوکہ دینے کے مترادف ہے.معروف بلوچ راہنماء عطاءاللہ مینگل کے پوتے نورالدین مینگل کاکہنا ہے کہ  حکومتی تجاویز بلوچوں کو مکمل اندھیرے میں رکھنے کے مترادف ہیں.

فیصل آباد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران فائرنگ ،د ومظاہرین زخمی ہو گئے


فیصل آباد میں بجلی بندش کے خلاف احتجاج کے دوران  دکانداروں کی مبینہ فائرنگ سے دو مظاہرین زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقے میں مشتعل مظاہرین نے دکانیں بند کرانے کی کوشش کی جس پر دکاندار بھی طیش میں آگئے.احتجاج آگے بڑھا تو ایک دکان کے گارڈ نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی جس سے دو مظاہرین زخمی ہوگئے جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.پھرے مظاہرین نے دکانیں اور پٹرول پمپ  بند کرا دیئے ،منچلے لوٹ مار پر بھی اتر آئے جس کے ہاتھ جو لگا لے کر چلتا بنا۔ مظاہرین کےتیور دیکھ کر پولیس نے گھنٹہ گھر میں دکانیں اور کاروبار بند کرادیے.

کاجل نے فلمی دنیا میں مشروط واپسی کا اعلان کردیا


جب سے سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ ایکٹریس کاجل کی شادی ہوئی ہے وہ تقریبا فلمی دنیا سے الگ تھلگ سی ہوکر رہ گئی ہیں .پھر دو بچوں کی پیدائش نے تو یمی ممی ایکٹریس کو بالکل  ہی گھر کا کر کے رکھ دیا تاہم اب انھوں نے  مشروط طور پر فلمی دنیا میں  واپسی کا اعلان کردیا ہے.

حال ہی میں جس نے بھی مختلف تقریبات میں کاجل کو دیکھا وہ اس بات پر ضرور حیران ہوا کہ دو بچوں کی پیدائش کے بعد بھی وہ پہلے سے ذیادہ جاذب نظر لگ رہی  تھیں.لیکن اب انھوں نے خود بھی اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے ،کہتی ہیں کہ یہ نتیجہ ہے ان کی جیم میں ایک سال تک مسلسل محنت کا ،کہ جس نے انہیں فٹ رہنے میں مدد دی.اور اب تو یہ بھی پتاچل گیا ہے کہ یہ سب کچھ یوں ہی نہیں تھا بلکہ اداکارہ بالی ووڈ میں دھماکہ خیز واپسی کی تیاریوں میں مگن تھیں.اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کاجل نے بتایا کہ وہ فلمی دنیا میں واپسی کے لیے تیار ہیں تاہم اس کے لیے انھیں مناسب کہانی کی تلاش ہے.ان کا کہنا تھا کہ کہانی ،سکرین پلے اور پروڈکشن ہاؤس کا اچھا ہونا فلم میں آپ کے کردار کے حوالے سے نہایت اہم ہے.اب دیکھنا یہ ہے کہ کون کاجل کی ان شرائط کو پورا کرتا ہے یا پھر کیا  خبر ان کے اپنے شوہر یعنی اجے دیوگن ہی انہیں کو ئی اچھا رول آفر کر دیں. ویل کم بیک پریٹی لیڈی !!!!!

ملکی تاریخ میں نیا ریکارڈ، ایک ڈالر 94 روپے کا ہو گیا



اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ،اس وقت ڈالر کی قیمت خرید 93.90 روپے قیمت فروخت 94.55 روپے ہے.آدھر بازار میں دس گرام سونے کا بہاؤسنتالیس ہزار دو سو بیانوے روپے ہے.

ابتدائی تیزی کے بعد کراچی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان



کراچی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے اور کے ایس ای ہینڈرڈ انڈکس 28.99 پوائنٹس تک گر گیا ہے.

آج صبح جب ٹریڈنگ کا آغاز ہوا تو مارکیٹ میں معمولی تیزی کارجحان دیکھنے میں آیا تاہم بعد ازاں دوپہر تک انڈکس میں 28.99 پوائنٹس کی کمی ہو گئ.اس وقت کے ایس ای ہینڈرڈ انڈکس 13842.77 پر موجود ہے.

نت نئے تنازعات نے شاہ رخ خان کو عاجزی سیکھا دی


آئی پی ایل میں کلکتہ نائٹ رائڈر کی شاندار فتح نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی مسکراہٹیں لوٹا دی ہیں اور وہ  آج کل  ہواؤں میں اڑ رہے ہیں. تاہم لیگ سے جڑے متعدد تنازعات ابھی تک ان کے ذھن سے نہیں نکل پائے ہیں.ایک وقت تھا کہ جب شاہ رخ خان بھارتی فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ تھے ،وہ جس کی کام کی نیت کرتے کامیابی ان کے قدم چوم لیتی تھی.مگراب وقت کے ساتھ ساتھ حالات بدل گیے ہیں جنھوں نے شاہ رخ خان کو یہ سیکھا دیا ہے کہ وہ کامیابیوں اور کامرانیوں کی سوغات لے کر ہی  پیدا نہیں ہوئے بلکہ زندگی میں انہیں تلخ تجربات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے.
کچھ اسی قسم کے خیالات کا اظہار کیا ہے کنگ خان نے ممبئی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران،کہتے ہیں برے تجربات نے انہیں یہ سیکھایا ہے کہ ناکامیاں بھی زندگی کا حصہ ہوتی ہیں.کنگ خان نے کہا کہ ایک طویل عرصے تک انہوں نے ناکامیوں کو منہ نہیں دیکھا لیکن حالیہ برسوں میں پیش آنے والے بعض تلخ تجربات نے انہیں عاجز بنا دیا ہے.ان کا کہنا تھا کہ پچھلے پانچ سالوں نے انہیں مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے ،اب انہیں احساس ہوا ہے کہ وہ بھی ناکام ہو سکتے ہیں ،اور جب ایسا ہوتو دنیا کو اس کا الزام نہیں دینا چاہے.

ایرانی صوبے فارس کے گورنر کہتے ہیں امریکہ کچھ بھی کہے پاک ایران دوستی متاثر نہیں ہوگی



ایرانی صوبے فارس کے گورنر صادغ حسین عابدی کا کہنا ہے کہ پاک ايران دوستي کے بارے ميں امريکہ کچھ بھي کہے اس سے کوئي فرق نہيں پڑتا ۔

لاہور ائير پورٹ پر ميڈيا سے بات چيت کرتے ہوئے صادغ حسين عابدي کا کہنا تھاکہ ان کا دورہ پاکستان کامياب رہا۔ صنعت اور زراعت کے شعبے  ميں سرمايہ کاريدونوں ممالک کے لیے مفيد ثابت ہو سکتی ہے. ان کا کہنا تھا امريکہ کا کام ميڈيا کے ذريعےمحض پروپيگنڈا کرنا ہے اس سے پاک ایران تعلقات کوکوئی فرق نہيں پڑتا۔

پاک بھارت کرکٹ تعلقات ،اگلے مہینے اہم بریک تھرو متوقع



پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے حوالے سےاگلے مہینے اہم بریک تھرو ہو سکتا ہے.

نئی دہلی میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ آئی سی سی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس اگلے ماہ کوالمپور میں ہو رہا ہے جہاں پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی کے حوالے سے اہم قدم اٹھا سکتےہیں.چیئرمیں پی سی بی کا کہنا تھا کہ ان کی بھارتی بورڈ کے  چیف سے ملاقات کے بعد مکن ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا اعلان کردیا جائے.

Wednesday 30 May 2012

وفاقی وزیر خزانہ معیشت کی زبوں حالی کی داستان آج خود اپنی زبانی سنائیں گے


بدترین معاشی حالات کی تصویر لیے موجودہ حکومت کی  ناکاميوں کي داستان سناتا اقتصادي سروے آج پيش کيا جا رہا ہے جس کے مطابق معاشي ترقي سميت زراعت، صنعت اور خدمات ميں ترقي کے اہداف حاصل نہیں ہوسکے.

وزير خزانہ ڈاکٹر عبد الحفيظ شيخ اقتصادي سروے آج وزير اعظم يوسف رضا گيلاني کے روبرو پيش کريں گے . سروے کے خدو خال کے مطابق  تجارتي، مالياتي اور کرنٹ اکاوؤنٹ خسارے کے ساتھ ساتھ  مہنگائي کے بڑھتے گراف بے لگام رہے.معاشي ترقي کي شرح 4.2 في صد کے بجائے 3.7 صد رہي، زرعي شعبہ کي ترقي 3.4 في صد کے بجائے 3.1 في صدجبکہ خدمات ميں شرح 5 في صد کے بجائے4 في صد رہي.سروے میں تعلیم ،صحت ،خوراک، روزگار،آبادی ،ٹرانسپورٹ ،مواصلات سمیت دیگر شعبوں سے متعلق اعداد وشمار پیش کیے گئے ہیں.وفاقی وزیر خزانہ  آج سہہ پہر تین بجے نيوز کانفرنس کے ذريعے  اقتصادی سروے کا باقاعدہ اجراء کریں گے.

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مسلسل زوال کا شکار




 اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے.آج ڈالر کی قیمت خرید 93.60 اور قیمت فروخت 93.90 روپے ہے.

صدر احمدی نژاد کہتے ہیں بیس فیصد یورینیم کی افزودگی ایران کا حق لیکن ایٹم بم نہیں بنا رہے


ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت ایران کو بیس فیصد یورینیم افزودہ کرنے کا حق حاصل ہے تاہم اس سے ایٹم بم نہیں بنایا جاسکتا.

فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے.احمدی نژاد نے اشارہ دیا  کہ اگر عالمی برادری قابل ذکر رعایتیں دے تو ایران بیس فیصد یورینیم افزودہ کرنے سے رک سکتا ہے.دوسری جانب اسرائیل میں امریکی سفیر ڈان شیپرو   نے خبردار کیا ہے کہ جوہری معاملے پر ایران سے مذاکرات کی کھڑکی بند ہو سکتی ہے کیونکہ واشنگٹن کو مذاکرات کے دوران ایرانی ایجنڈے کے بارے میں کوئی ابہام نہیںرہا.

پاکستان نے حتف آٹھ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا،صدر ،وزیر اعظم کی مبارکباد


پاکستان نے حتف 8 کروز ميزائل رعد کا کامياب تجربہ کرليا ہے
 آئي ايس پي آر کے مطابق کروز ميزائل رعد 350کلو ميٹر تک ہدف کو زمين اور سمندر ميں نشانہ بنا سکتا ہے. ميزائل نظروں سے اوجھل رہنے کي ٹيکنالوجي (اسٹيلتھ) سے ليس ہے اور ريڈار پر نظر نہيں آسکتا جبکہ اس کے علاوہ روايتي اور غير روايتي وار ہيڈز کو لے جانے کي صلاحيت رکھتا ہے. بيان ميں کہا گيا ہے کہ ميزائل اپنے ہدف کو ٹھيک ٹھيک نشانہ بنانے کي صلاحيت کا حامل ہے. ميزائل کے کامياب تجربے پر صدر زرداري، وزيراعظم گيلاني اور چيئرمين جوائنٹ چيف آف اسٹاف کميٹي نے سائنسدانوں اور انجينئروں کو مبارکباد دي ہے

کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ،ہینڈرڈ انڈکس میں معمولی اضافہ



کراچی سٹاک مارکیٹ میں صبح کے سیشن کا آغاز تیزی کے رجحان سے ہوا ہے تاہم ہینڈرڈ انڈکس ابھی بھی چودہ ہزار کی سطح عبور نہیں کر سکا.اس وقت ہینڈرڈ انڈکس 57.85 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 13929.61 کی سطح پر موجود ہے.

پاک فوج نے امریکی ٹرینرز کی واپسی سے متلعق اطلاعات غلط قرار دے دیں


پاک فوج نے امریکی فوجی  ٹرینرز کی پاکستان واپسی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے.
آئي ايس پي آر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی ٹرینرز کی پاکستان واپسی کے حوالے سے اطلاعات غلط ہیں.
اس سے قبل ايک غيرملکي خبرايجنسي نے  امريکي عہدے دار کے حوالے سے دعوي کيا تھا کہ امريکا نے دس سے بھي کم اہلکاروں کوپشاوربھيجا ہے .بیجھے گئے امریکی  فوجي ٹرينر پشاورکے قريب فرنٹيئرکورکے اہلکاروں کودہشت گردوں سے نمٹنے کي تربيت ديں گے. امريکي عہدے دارکے مطابق  پاکستان بھيجے گئے ٹرينرزکي تعداد ابھي کم ہے تاہم وقت کيساتھ ان ميں اضافہ ہوگا.یاد رہے کہ سلالہ حملے کے بعد پاکستان نے امريکي ٹرينرز کوواپس بھيج ديا تھا.

روسی نومنتخب صدر ولادی میر پیوٹن کا دوہ پاکستان جلد متوقع



افغانستان کے لیے روسی صدر کے مشیر خاص ضمیر این کابلدوف نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پیوٹن جلد پاکستان کا دورہ کریں گے.

اسلام آباد میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے دوران ضمیر این کابلدوف کا کہنا تھا کہ روسی صدر اپنے دورے کے دوران پاکستانی حکام سے بہت سے معاملا ت پر وسیع تر تنا ظر میں بات چیت کا ارادہ رکھتے ہیں.ان کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا.وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم گیلانی نے کہا کہ پاکستان روس کے سٹریٹجک کردار کو خطے اور عالمی امن و استحکام کے لیے ضروری خیال کرتا ہے.انھوں نے کہا کہ ماسکو علاقائی مسائل کو حل کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کر سکتا ہے.

کراچی میں موت کا رقص جاری،رینجرز افسر سمیت چار مزید افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بن گئے



کراچي کے مختلف علاقوں ميں فائرنگ کے واقعات ميں رينجرز افسر سميت مزید 4افراد کو گولياں مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے

پوليس کے مطابق کورنگي کے علاقے مدينہ کالوني ميں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے رينجرزسب انسپکٹر عبدالحميد چاچٹر کو قتل کردیا . ادھر ماڑي پور روڈ پر دعا ہوٹل کے قريب نامعلوم ملزمان نے ایک شخص کو سر میں گولیاں مار کر ہلاک کردیا.ایک اور واقعے میں  لي مارکيٹ سے متصل آنکھوں کے اسپتال کے قريب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ايک شخص کو ہلاک اور ايک کو شديد زخمي کرديا. کورنگي کے علاقے ميں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے اسد حسين کو قتل کرديا گياجسے پولیس نے ٹارگٹ کلنگ قرار دیا ہے.

بجٹ اجلاس میں وزیر اعظم کی ایوان میں آمد،مسلم لیگ ن نے بھرپور احتجاج کا منصوبہ بنا لیا

بجٹ سیشن میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی ایوان میں موجودگی کے پیش نظر مسلم لیگ ن نے ان کے خلاف بھرپور احتجاج کا منصوبہ تیار کر لیا ہے.

توقع ہے کہ یکم جون کو وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ موجودہ حکومت کا پانچواں بجٹ پیش کریں گے.اس سلسلےمیں مسلم لیگ ن کی پالیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں غور و غوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ سیشن میں وزیر اعظم کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا.ن لیگ کے ذرائع کے مطابق پارٹی سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان قومی اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ یکم جون کو ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنائیں.ذرائع نے بتایا کہ بجٹ اجلاس کے دن ن لیگ کے ارکان سیاہ پٹیاں باندھیں  گے،ان کے ہاتھ میں پلے کارڈز ہونگے اور وزیر اعظم کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا.

نیٹو سپلائی بحالی کا ادھورا مشن مکمل کرنے نائب امریکی وزیر دفاع اگلے ہفتے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں.


 .امریکی نائب وزیر دفاع پیٹر لیوائے  نیٹو سپلائی کی بحالی سے متعلق ادھورے مذاکرات کو پایہ تکمیل تک پہچانے کے لیے اگلے ہفتے پاکستان آرہے ہیں.
 
پیٹر لیوائے  پینٹاگان میں ایشیا اور پیسفک ریجن میں سیکورٹی معاملات  کی نگرانی کرتے ہیں اور اس سے قبل 26 اپریل کو اسلام آباد میں وزیرخارجہ حنا ربانی کھر سے مذاکرات کر چکے ہیں. امریکی میڈیا کے مطابق امریکی نائب وزیر دفاع مذاکرات کے دوران وزیر خارجہ حنا ربانی کی جانب سے معافی کے مطالبے کے بعد اچانک بات چیت ادھوری چھوڑ کر واپس چلے گئے تھے.پیٹر لیوائے  اب اگلے ہفتے دوبارہ سے اسلام آباد میں امریکی مذاکراتی ٹیم کی قیادت کریں گے

سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سہنا کہتے ہیں دہشت گردی اور پاکستان سے مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے



بھارتیہ جنتا پارٹی کے سنیئر راہنماء اور سابق وزیر خارجہ یشونت سہنا نے حالیہ پاک بھارت بات چیت  پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے .
واشنگٹن میں انڈین امریکن سے خطاب کرتے ہوئے یشونت سہنا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دو ہزار چار میں اس وقت کے بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو یقین دھانی کرائی تھی وہ سرحد پار دہشت گردی کی حمایت بند کرئےگا.ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے مذاکرات صرف اسی صورت کیے جائیں جب وہ اپنے وعدے پورے کرئے.یشونت سنگھ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے بھارتی حکومت ممبئی حملوں کو فراموش کر چکی ہے،ہم ان واقعات کو یوں بھولتے رہے تو ہم پر حملے ہوتے رہیں گے.

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کہتی ہیں وزیر اعظم کے حوالے سے رولنگ آئینی،سپریم کورٹ سے کوئی نوٹس نہیں ملا


سپیکر اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کےحق میں  رولنگ آئین کے مطابق دی ہے اور اس حوالے سے سپریم کورٹ کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں ملا ہے.

اسلام آباد میں  تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےڈاکٹر فہمیدہ مرزا  نے کہا کہ  رول 28 کے تحت سپیکر کا کردار اور اختیارات واضح ہیں.انھوں نے کہا کہ  اسپیکر کاعہدہ آئینی ہے جو اٹھارہ کروڑ عوام کا نمائندہ ہوتا ہے اس کی بھی عزت ہونی چاہئے .واضح رہے کہ سپیکر کی رولنگ کےخلاف مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں الگ الگ پٹیشنز دائر کر رکھی ہیں.

جولین اسانج برطانوی سپریم کورٹ میں قانونی جنگ ہار گئے



وکی لیکس کے بانی جولئین اسانج برطانوی سپریم کورٹ میں سویڈن کے حوالے نہ کرنے کے حوالے سے قانونی جنگ ہار گئے ہیں.

سات اراکین پر مشتمل جیوری میں سے  پانچ ججوں نے جولین اسانج کے خلاف فیصلہ دیا.عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ جولین اسانج مقدمے کی اس سر نو سماعت کے لیے دو ہفتوں تک درخواست دے سکتے ہیں.یادرہے کہ چالیس سالہ جولین اسانج پر  سویڈن میں دو خواتین پر جنسی تشدد کے حوالے سے چھ الزامات ہیں.وکی لیکس اب برطانیہ میں اپنے تمام قانونی آپشن ختم کر بیٹھے ہیں اور ان کے پاس صرف انسانی حقوق کی یورپی عدالت میں اپیل کا آپشن ہی رہ گیا ہے.

افغان طالبان نے جلال الدین حقانی کی موت سے متعلق خبروں کی تردید کر دی


افغان طالبان نے حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی کی ہلاکت سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ جلال الدین حقانی زندہ ہیں اور وہ ان کی موت سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں.واضح رہے کہ افغان ٹی وی نے خبر دی تھی کہ جلال الدین حقانی گردوں کی بیماری کے سبب فوت ہوگئے ہیں.ٹی وی نے بعد ازاں یہ بھی دعوی کیا تھا کہ طالبان نے جلال الدین حقنی کی موت کی تصدیق کر دی ہے.
.

کراچی سٹاک مارکیٹ میں مندی،ہینڈرڈ انڈکس چودہ ہزار سے نیچے آگیا


کراچی سٹاک مارکیٹ میں ابتدائی مثبت رجحان کے بعد اب مندی دیکھنے میں آ رہی ہے اور انڈکس چودہ ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے آگیا ہے.دوپہر کے ٹریڈنگ سیشن تک " کے ایس ای"  ہینڈرڈ انڈکس 153.26 پوائنٹس کی کمی کے بعد اب  13918.59 کی سطح پر موجود ہے.
اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 93.45 روپے اور قیمت فروخت 93.75 روپے ہے.
بازار میں دس گرام سونے کی قیمت چھیالیس ہزار ایک سو اکہتر روپے ہے

آئی سی سی کا ڈک ورتھ لوئس میتھیڈ کی جگہ نیا سسٹم متعارف کرانےپر غور



انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بارش سے متاثرہ میچوں کا فیصلہ کرنے کے لیے ڈک ورتھ لوئس میتھیڈ کی جگہ ایک نیانظام متعارف کرانے کے لیے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے.

ایک بھارتی انجینئیر نے کونسل کے گزشتہ ماہ ہونے والے اجلاس کے دوران نیے نظام کا خاکہ پیش کیا تھا جس کا  آئی سی سی اپنے آج ہونے والے اجلاس میں جائزہ لے گی.نئے نظام کا نام اس کے تخلیق کار کے نام پر "وی جیا دیون سسٹم " رکھا گیا گیا ہے.بھارتی انجنئیر جیا دیون نے دعوی کیا ہے کہ ڈک ورتھ لوئس میتھیڈ میں بعض فاش غلطیاں موجود ہیں جن کا نیا سسٹم ازالہ کردے گا.جیا دیون کی تجویز کو سابق بھارتی اوپنر سنیل گواسکر اور آئی سی سی میجر ڈیو رچرڈسن کی حمایت حاصل ہے.

دبنگ خان اب بنیں گے گبر سنگھ


بالی ووڈ میں آج کل سلمان خان کی آنے والی فلم دبنگ ٹو کے بہت چرچے ہیں.آئے دن فلم کے حوالے سے نت نئی خبریں سامنے آرہی ہیں جن سے لگتا ہے کہ اس سال کے آخر تک دبنگ خان کی بلاک باسٹر  فلموں کی تعداد میں ایک اور اضافہ ہو جائے گا.

دبنگ ٹو کے بارے میں تازہ اطلاعات یہ ہیں سلمان خان نے "ٹولی ووڈ" بلاک باسٹر مووی "گبر سنگھ " کے حقوق پچاس لاکھ روپے کے عوض خرید لیے ہیں. سلمان خان  جو خود بھی ہلکے پھلکے مزاحیہ کرداروں کے حوالے شہرت رکھتے ہیں،انھیں فلم کے کچھ مزاحیہ سین اس قدر پسند آئے ہیں کہ وہ انہیں دبنگ ٹو کا حصہ بنانا چاہتے ہیں.سلمان  خان ہمیشہ سے پولیس آفیسر کے کردار میں جاذب نظر لگتےآئے ہیں اب اگر اس میں مزاح کا پہلو بھی شامل ہو جائے تو سونے پہ سہاگہ ہو جائے گا.لیکن یہ سب دیکھنے کے لیے فلم کی ریلیز کا انتظار تو کرنا ہی پڑیے گا.

ڈاکٹر شکیل کی سزا امریکہ کے لیے جاسوسی نہیں, کالعدم تنظیم سے روابط کا نتیجہ،تفصیلی فیصلہ منظر عام پر آگیا


امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے والے  ڈاکٹر شکيل آفريدي کو دي جانے والي سزا کا تفصیلی  فيصلہ منظر عام پر آگیا ہے.

تفیصیلی فیصلے میں  ڈاکٹر شکيل آفريدي کے  کالعدم شدت پسند گروپ لشکر اسلام سے قریبی روابط کیا انکشاف ہوا ہے. فيصلے ميں الزام عائد کيا گيا ہے کہ ڈاکٹر شکيل آفريدي نے خيبرايجنسي ميں کالعدم تنظيم کو 20 لاکھ روپے ديے اور کالعدم تنظيم کے لوگوں کو طبي امداد فراہم کي. دلچسب بات یہ ہے کہ تفصیلی فیصلے میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کے امریکا کے لیے جاسوسی کرنے کا تذکرہ موجود نہیں.فیصلے کے مطابق ڈاکٹر شکیل کو سزا کالعدم لشکر اسلام سے روابط کی بنا پر دی گئی. فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے  غیر ملکی خفیہ اداروں سے روابط اور ملک دشمن دیگر سرگرمیوں سے متعلق شواہد  قانون کے مطابق متعلقہ عدالت میں پیش کیے جانے چاہیں.

بجلی بحران شدید تر،ملکی تاریخ میں شارٹ فال کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا


 بجلي کي پيداوار ميں کمي اور طلب ميں اضافے کي وجہ سے شارٹ فال ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح  8 ہزار 200 ميگاواٹ  تک پہنچ گیاہے.

 انرجي مينجمنٹ سيل پيپکو ذرائع کے مطابق ملک ميں بجلي کا بحران شديد تر ہو گيا ہے جس کی وجہ سے  لوڈشيڈنگ شيڈول پر عمل کرنا ممکن نہيں رہا. ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلي کي پيداوار دن کے وقت 8 ہزار 200 جبکہ طلب 16400 ميگاواٹ ہے اس طرح شارٹ فال 8 ہزار 200 ميگاواٹ کے لگ بھگ ہو گيا ہے شہروں ميں 10 سے 15 ديہات ميں 20 بيس گھنٹے تک جبري لوڈشيڈنگ کي جارہي ہے ذرائع کے مطابق پاور ہاوسز کو تيل گيس کي مطلوبہ مقدار نہيں مل رہي جبکہ پاني کي پيداوار بھي کم ہے اس لئے صورتحال تشويش ناک ہو گئی ہے. ذرائع نے بتايا کہ پاور ہاوسز کو رقم اور تيل نہ ديا تو آنے والے دنوں ميں بحران مزيد بڑھے گا.

کوئٹہ میں پولیس نے بارودی مواد سے بھری دو گاڑیاں پکڑ لیں،سات ملزمان گرفتار

کوئٹہ کے نواحي علاقے ميں پوليس نے دھماکا خيز مواد سے بھري دو گاڑياں تحويل ميں لے کر سات ملزموں کو گرفتار کر ليا ہے.

کوئٹہ میں پولیس نے بارودی مواد سے بھری دو گاڑیاں پکڑ لیں،سات ملزمان گرفتار
پوليس کے مطابق کوئٹہ زيارت روڈ پر بوستان کراس کے قريب کوئٹہ سے جانے والي دو گاڑيوں کو روکا گيا جو دھماکا خيز مواد سے بھري ہوئي تھيں. پوليس نے گاڑی  میں سوار سات افغان باشندوں کو حراست ميں لے کر تفتيش شروع کردي ہے

Tuesday 29 May 2012

بڑھتے وزن پر تنقید،کاجل بھی ایشوریا رائے کی حمایت میں کود پڑیں


جب سے سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ بیوٹی کوئین ایشوریا رائے نے بچی کی پیدائش کے بعد اپنے وزن بڑھ جانے کا تذکرکیا ہے تو ان کے متعلق طرح طرح کی باتیں کی جانے لگی ہیں.ایسا لگتاہے جیسے ذیادہ وزن سے ایشوریا کو تو کوئی مسئلہ نہیںلیکن دوسرے کئی ایک لوگ اس بات سے خوامخواہ پریشان ضرور ہیں.تنقید کرنے والوں کےلیے یہ مسئلہ شاید بدستور قائم رہے گا تاہم اچھی بات یہ ہے کہ ایش کے بالی ووڈ کولیگز اس معاملے پر ان کی حمایت کر رہے ہیں.

پہلے لارا دتہ اس کے بعد سونالی باندرے ،پھر سمیرا ریڈی اور اب کاجل ایشوریا رائے کی حمایت کےلیے میدان میں آگئ ہیں.ایک اخباری رپورٹر نے کاجل سے جب اس بابت سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی بحث میں حصہ لینا بے وقوفی کے سوا کچھ بھی نہیں.ان کا کہنا تھا کہ ہر شخص کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ جس طرح چاہے اپنی زندگی بسر کرئے.کاجل نے کہا کہ ان کےخیال میں ذیادہ وزن ایشوریا کے کام پر کوئی اثر نہیں ڈالے گا اور اس قسم کی بحث کو اب ختم کر دینا چاہے.ساتھی اداکاروں کے اس رویے پر یقیناً ایشوریا رائے نے اطمینان کا سانس لیا ہوگا.جب ان کی جانب سے اتنے لوگ تنقید کا جواب دینے کے لیے موجود ہیں تو بھلا انہیں پریشان ہونے کی کیا ضرورت ہے. سو بی ریلکس بے بی !!!!

کراچی سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی،ہینڈرڈ انڈکس چودہ ہزار کی سطح پر قائم



کراچی سٹاک مارکیٹ میں صبح کے سیشن کا آغاز ہو گیاہے اور مارکیٹ میں معمولی تیزی دیکھنے میں آرہی ہے.اس وقت کے ایس ای ہینڈرڈ انڈکس 24.54 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 14096.39 کی سطح پر موجود ہے.

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلےمیں روپیہ مسلسل زوال کا شکار ہے،آج ڈالر کی قیمت خرید 93.45 روپے اور قیمت فروخت 93.75 روپے ہے.

کراچی میں فائرنگ کے تازہ واقعات،اندھی گولیوں نے مزید پانچ خاندان اجاڑ دییے


کراچي ميں فائرنگ کے مختلف واقعات ميںمزيد پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں

میڈیا رپورٹس  کے مطابق اورنگي ٹاؤن ٹین  ميں فائرنگ سے دو نوجوان شديد زخمي ہو گئے جو بعد ازاں زخموں کي تاب نہ لاکر چل بسے. ہلاک ہونے والوں کے نام جوہر اور احمر معلوم ہو ئے ہيں. کالا پل کے نزديک نامعلوم افراد کي فائرنگ سے زخمي ہونے والا 36 سالہ غفار دوران علاج جناح اسپتال ميں چل بسا.
اس سے قبل تھانہ نيپئرپوليس کے مطابق لياري سے متصل ٹمبر مارکيٹ کے قريب دو افراد کي لاشيں ملي ہيں. مقتولين کو اغوا کے بعد گولياں مار کر قتل کيا گيا.

فلمی مصروفیات،سونا کھشی سنھا کو سالگرہ کی چھٹی کے لیے بھی منت سماجت کرنا پڑی

سوناکھشی سنھا اس وقت بالی وڈ میں کرینہ کپور کے بعد دوسری سب سے مصروف ترین ہیروئن ہیں.اتنی مصروفیا ت کو اپنی سالگرہ کے لیے بھی پروڈیوسر کی منت سماجت کر کے کچھ دیر کے بریک لینا پڑی . 

دیوالی سے کرسمس تک سوناکھشی مسلس مختلف فلموں کی شوٹنگ میں مصروف رہیں گی .ان کی آنے والی فلموں میں ان کے  ساتھی اداکار بھی بالی وڈ کے کامیاب ترین ہیروز یعنی اکشے کمار، اجے دیو گن اور سلمان خان ہیں. سوناکھشی کہتی ہیں کہ یہ سب کچھ پلان کر کے نہیں کیا گیا تھا لیکن میںبہت خوش ہوں کہ میںایک ساتھ پانچ  فلموں میں مصروف ہوں اور روزآنہ کی شوٹنگز میں سے مجھے بہت منت سماجت کر کے دو جون کو اپنی سالگرہ کی چھٹی لینی پڑی. فلم نگری میں اپنی پہلی سالگرہ منانے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ صرف اتنا فرق آیا ہے کہ پہلے مجھے والدین سے تحفے ملتے تھے، اب میں ان کو فلموں کی صورت میں تحفے دوں گی. آل دی بیسٹ پریٹی لیڈی

امراؤ جان کی "دیوا" تیس سال بعد پھر سے سینما سکرین پر



سالوں  پہلے جس جس  نے بھی "امراؤ جان " دیکھی ،اسے اگر یہ کہا جائے کہ وہ جائے  اور سینما سکرین پر "دیوا" کو پھر سے رقص کرتے دیکھے  تو یقیناً اسے  ایک خوشگوار حیرت ہو گی.لیکن ایسا ہونے  ہی والا ہے کیونکہ فلم ڈارئکٹر مظفر "امراؤ جان پارٹ ٹو" بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے لیے انھوں نے کام بھی شروع کردیا ہے.
 
تیس سال قبل  "امراؤ جان" دیکھنے والا آج تک فلم میں اداکارہ ریکھا کی شاندار پرفارمنس کو نہیں بھلا پایا. بھلاتا بھی کیسے ،فلم تھی ہی ایسی کہ اس کا ایک ایک سین اور ایک ایک گیت آج تک شائقین کے ذھنوں میں نقش ہے.ایک طوائف کی ٹریجک کہانی،اس پر ریکھا کی پرفارمنس، پھر روح کو چھوتی موسیقی ،کیا کچھ نہیں تھا اس فلم میں،یہی وجہ ہے کہ امراؤ جان بالی ووڈ میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے امر ہو گئی.فلم امراؤ جان ڈارئکٹر مظفر کی کیمرے کے ساتھ پہلی آشنائی تھی ،اب تیس سال بعد وہ اسی کی اگلی سیریز بنانے کے لیے بالی ووڈ میں واپس آگئے ہیں.ان کے پروجیکٹ میں سب سے دھماکہ خیز خبر یہ ہے کہ وہ فلم  میں ایک قدرے چھوٹا لیکن یادگار کردار "امراؤ جان" کی "دیوا" یعنی اداکارہ ریکھا سے کرانا چاہتے ہیں.جاوید صدیق جنھوں نے اورجنل "امراؤ جان "کا سکرپٹ لکھا تھا ،ان کا کہنا ہے کہ فلم ڈارئکٹر نے انہیں نیا سکرپٹ لکھنے کو کہا ہے اور وہ امراؤ جان کی کہانی سے جڑا ہوا سکرپٹ لکھنے کی کوشش کریں گے.

پاک آسدٹریلیا سیریز،سری لنکا کے انکار کے بعد پی سی بھی کی نظریں ایک بار پھر متحدہ عرب امارات پر مرکوز


 پاک آسدٹریلیا سیریز،سری لنکا کے انکار کے بعد پی سی بھی کی  نظریں ایک بار پھر متحدہ عرب امارات پر مرکوز
سری لنکا کی جابب سے میزبانی سے انکار کے بعد پاک آسٹریلیا سیریز کا انعقاد غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے تاہم اب پی سی بی نے ایک بار پھرنیوٹرل مقام کے لیے نظریں متحدہ عرب امارات پر مرکوز کر لی ہیں.

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی ہوم سیریز عید کے بعد متحدہ عرب امارات میں منعقد کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا  جس سے پاکستان کو سری لنکا میں ہونے والے ورلڈ کپ ٹی20 کیلئے تیاری کتے لیے مدد مل جائے گی. ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسی ہفتے  سیریز کی میزبانی کیلئے وینیو کا انتخاب کر لے گا اور اس مقصد کیلئے متحدہ عرب امارات کا نام سر فہرست ہے. ملیشیا کا آپشن بھی پی سی بی کیلئے موجود ہے لیکن سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان حالات کی مماثلت کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کے میزبان منتخب ہو جانے کے واضع امکانات ہیں .
اس سےقبل  پی سی بی نے رمضان المبارک اور گرم موسم کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں سیریز کی میزبانی میںہچکچاہٹ کا اظہار کیا تھا لیکن امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے دلچسپی ظاہر کیے جانے کے بعد پاکستان ایک اور سیر یز کی میزبانی یو ای اے کو سوپنےپر غور کر رہا ہے

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کی نااہلیت سے متعلق کیس کا باب بند کردیا



سپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی جانب سے رولنگ کے بعد الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم گیلانی کی نااہلیت سے متعلق  کیس کا باب بند کردیا.

الیکشن کمیشن کے رکن جسٹس (ر) ریاض کیانی نے مقامی اخبار کو بتایا کہ سپیکر کی جانب سے وزیر اعظم کی نااہلی سے متعلق ریفرنس نہیں بھیجا گیا اس لیے اس معاملے پر غور کے لیےکوئی اجلاس نہیں بلایا جا رہا.ان کا کہنا تھا کہ سپکیر کی جانب سے وزیر اعظم کے حق میں رولنگ کے بعد نااہلیت کا کیس اپنی موت آپ مر گیا ہے.سابق جج کا کہنا تھا کہ سپیکر کی جانب سے وزیر اعظم کی نااہلیت کا سوال نہ اٹھائے جانے پر اب اس معاملے پر الیکشن کمیشن کا کردار ختم ہو گیا ہے یہاں تک کہ عدالت کوئی نئی ہدایت  جاری نہ کرئے.انھوں نے کہا کہ سپیکر کی رولنگ کے خلاف دائر درخواستوں پر جو بھی فیصلہ آئے گا الیکشن کمیشن اس کے مطابق عمل کرئےگا.

امریکی جاسوس ڈاکٹر شکیل کو پشاور سے اٹک جیل منتقل کیے جانے کا امکان


ایبٹ آباد آپریشن کے دوران امریکا کے لیے جاسوسی کرنے والے ڈاکٹر شکيل آفريدي کو سينٹرل جيل پشاورسے اٹک جيل منتقل کيے جانے کا امکان ہے.

ڈاکٹر شکيل آفريدي کو ايف سي آر کے تحت تينتيس سال کي سزا سنانے کے بعد سينٹرل جيل پشاورمنتقل کرديا گيا تھا تاہم سيکيورٹي کے خدشات کے پيش نظر اٹک جيل منتقل کيے جانے کا امکان ہے.ذرائع کے مطابق ڈاکٹرشکيل آفريدي کي منتقلي کے پيش نظر سينٹرل جيل پشاور کے اردگرد کے علاقے ميں سيکيورٹي کے سخت ترين انتظامات کيے گئے ہيں .دوسری طرف جب  ڈاکٹر شکیل آفریدی کو اٹک منتقل کیے جانے کے سلسلے  جيل انتظاميہ سے رابطہ کيا گيا تو انھوں نے خبرکي تصديق کرنے سے معذرت کر لی.

نیٹو کی جانب سے افغانستان میں اہم القاعدہ راہنماء کو ہلاک کرنے کا دعوی

نیٹو نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود القاعدہ کے دوسرے بڑے راہنماء سخر الطیفی کو پاکستانی سرحد کے قریب ایک فضائی حملے میں ہلاک کردیا گیاہے.

ایساف کے مطابق سخر الطیفی جو مشتاق اور نسیم کے نام سے بھی جانا جاتا تھے،افغانستان میں غیر ملکی جنگجوؤں کو تربیت دینے اور انھیں نیٹو اور افغان فوج پر حملوں کی ہدایات جاری کرتے رہے.سخر الطیفی کو افغانستان میں القاعدہ کے دوسرے اہم راہنماء کی حثیت حاصل تھی اور وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تسلسل سے سفر کرتے رہے تھے.ایساف کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے کمانڈر شدت پسندوں کو اسلحہ کی سپلائی کےساتھ ساتھ افغانستان میں ان کی ٹرانسپورٹ کے بھی ذمہ دار تھے.اتحادی فوج نے بتایا کہ سخر الطیفی کو ہفتے کے روز کنار صوبے میں ایک فضائی حملے میں ہلاک کیا گیا.

توہین عدالت کیس میں بابر اعوان کےخلاف شہادت پیش،سابق وزیر قانون کہتے ہیں کہ عافیہ صدیقی جیسا ٹرائل نہ کیا جائے


سابق وزیر قانون بابراعوان نے کہا ہے کہ ان کا عافیہ صدیقی جیسا ٹرائل نہ کیا جائے،معافی مانگ کر درمیانی راہ نکالی تھی شاید عدالت کوپسند نہیں آئی.

بابراعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔عدالت کےاستفسار پراٹارنی جنرل نے کہا کہ یکم دسمبر کو بابر اعوان کی پریس کانفرنس کی سی ڈی بطورشہادت عدالت میں جمع کروا دی گئی۔ بابراعوان نےکہا کہ ان کا عافیہ صدیقی جیسا ٹرائل نہ کیا جائے۔ معافی مانگ کر درمیانی راہ نکالی تھی شایدعدالت کو پسند نہیں آئی۔ جسٹس اعجازافضل نے کہاکہ آپ کو دفاع کا پورا موقع دیا جائے گا۔ بابراعوان نے کہا کہ انہیں سی ڈی کو بطور ثبوت پیش کرنے پر اعتراض ہے جسے عدالت نے مستردکردیا۔ بابراعوان کی درخواست پرتوہین عدالت کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی کردی گئی۔

جیل میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کی زندگی کو خطرہ ہے،خفیہ ادارے کی رپورٹ


ایک خفیہ ادارے نے خیبرپختوخواہ حکومت کو رپورٹ دی ہے کہ جیل میںقید کے دوران ڈاکٹر شکیل آفریدی کی زندگی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں.

رپورٹ کے مطابق سینٹرل جیل پشاور میں اس وقت تین ہزار کے قریب قیدی ہیں جن میں سے اکثریت ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بارے میں منفی تاثر رکھتی ہے.رپورٹ ملنے کےبعد وزیر اعلی خیبرپختونخواہ امیر حیدر خان ہوتی نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ہائی پروفائل قیدی کے طور پر سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی  جس کےبعد جیل انتظامیہ نے انہیں دو غیر مسلح گارڈ فراہم کر دیے ہیں.یاد رہے کہ قبائیلی حکام نے ڈاکٹر شکیل کو ایبٹ آپریشن کے دوران امریکا کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 33 برس قید کی سزا سنائی تھی جس پر امریکا کافی مشتعل ہے.

کراچی سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی،انڈکس میں 71.21 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا



کراچی سٹاک ایکسچینج میں دوپہر کے ٹریڈنگ سیشن کے دوران معمولی تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے.کے ایس ای ہینڈرڈ انڈکس 71.21 پوائنٹس کے اضافے کےبعد  14102.72 کی سطح پر موجود ہے.

اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کے مقابلے میںروپے کا زوال جاری ہے.آج ڈالر کی قیمت خرید 93.00 اور قیمت فروخت 93.30 روپے ہے.
بازار میں دس گرام سونے کی قمیت چھیالیس ہزار نو سو بائیس روپے  ہے.

گورنر سٹیٹ بینک کہتے ہیں کہ پاکستان کو ایک بار آئی ایم ایف سے رجوع کرنا پڑ سکتا ہے



اسٹيٹ بينک کے گورنر ياسين انور کہتے ہيں کہ پاکستان کو غيرملکي قرض ادائيگيوں کے ليے اس سال ايک بار پھر آئي ايم ايف کے پاس واپس جانا پڑسکتا ہے.

غيرملکي اخبار کو انٹرويو ميں اسٹيٹ بينک کے گورنر ياسين انور کا کہنا تھا کہ في الحال ملک غيرملکي ادائيگياں کرنے کا اہل ہے، تاہم زرمبادلہ ذخائر ميں تيزي سے کمي آئي ہے. ياسين انور کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹيکس وصولياں بڑھانے کے بجائے مرکزي بينک سے قرض  لینے ميں اضافہ کرديا ہے.انھوں نے کہا کہ حکومت تجارتی اور بجٹ خسارے کو پورا کرنے میں ناکام ہو گئی ہے جس کی وجہ سے اسے ایک بار پھر آئی ایم ایف سے رجوع کرنا پڑ سکتا ہے.

وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کہتے ہیں کہ نواز شریف کی دھمکیوں کی کوئی پرواہ نہیں



 وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نواز شریف  کی دھمکیوں کی کوئی پروا نہیں،وہ دو مرتبہ وزیر اعظم رہے لیکن ملک کے لیے کچھ نہیں کیا.

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان دونوں پارلیمنٹ کے رکن نہیں اس لیے انہیں اس کا احساس بھی نہیں ہے.۔ وزیر اعظم  نے کہا کہ ان کے لیے  پارلیمنٹ اور ملک اہم ہے وزارت عظمی نہیں، پارلیمنٹ کو مدت پوری کرنا چاہیے۔ نيٹوسپلائي ايشو پر وزيراعظم نے کہاکہ فارغ لوگ نيٹو سپلائي پر کنفيوژن پيدا کررہے ہيں، اس بارے ميں ملکي مفاد ميں بہتر فيصلہ کيا جائے گا.

کراچی میں تشدد کی لہر جاری ،تازہ واقعات میں چار مزید خاندانوں کے چراغ گل ہوگئے


کراچی میں تشدد اور ٹارگٹ کلنگ کی بھڑکتی  آگ نے ایک سیاسی جماعت کے کارکن سمیت  مزید چار افراد کو زندگی سے محروم کردیا ہے،جس کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مرنے والوں کی تعداد چودہ ہوگئی ہے.
تشدد کا تازہ واقعہ بنارس پٹھان کالونی میں پیش آیا جہاں ایک پندرہ سالہ لڑکے کو گلے سے دبا کر گٹر میں پھنک دیا گیا.نارتھ بائی باس کے قریب ایک شخص کی بوری بند لاش ملی جسے بعد میں جمیل کے نام سے شناخت کر لیا گیا.سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص مارا گیا جس کی شناخت پینتیس سالہ نیاز کے نام سے کی گئی ہے. بلدیہ کے علاقے نادرن بائی پاس سے ایک شخص کی لاش بر آمد ہوئی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ مختلف علاقوں سے کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات میںموصول ہوئی ہیں.

سٹرائکر ڈی ڈئیر ڈروگبا کے رئیل میڈرڈ سے معاہدےکے امکانات روشن



 چمپئنز لیگ میں چیلسی کی فتح میں  اہم کردار ادا کرنے والے سٹرائکر ڈی ڈئیر ڈروگبا اور سپینش کلب رئیل میڈرڈ کے درمیان دو سالہ معاہدہ طے پانے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں.

سپینش چیمپئینز اور آئیوری کوسٹ سٹرائکر کے نمائندوں کے درمیان دو سالہ معاہدے کے لیے ابتدائی بات چیت ہوئی ہے.رئیل میڈرڈ کے موجودہ باس جوز مورینہو وہی ہیں جو دو ہزار چار میں ڈروگبا کو چیلسی میں لے کر آئے تھے. جوز مورینہو کو رئیل میڈرڈ کی ٹرانفسر پالیسی پر مکمل کنٹرول حاصل ہےاورڈروگبا ان کی وش لسٹ میں شامل ہیں.چیلسی کو الوداع کہنے والےڈروگبا میں  سپین ،جرمنی ،اٹلی اور روس کے متعدد کلبز  دلچسبی رکھتے ہیں جبکہ ایک چینی کلب کے ساتھ ان کی ڈیل فائنل ہونے کی خبریں بھی آتی رہی ہیں.تاہم اب امکان ہے کہ سٹرائکر کے اپنے سابقہ باس کے ساتھ ہی معاملات فائنل ہوجائیں گے.

سیاچین میں لینڈ سلائڈنگ کا ایک اور واقعہ،دو پاکستانی فوجی شہید ہوگئے


سیاچین کے چاربت سیکٹر   میں لینڈ سلائڈنگ سے پاک فوج کے کم از کم دو فوجی شہید ہو گئے ہیں.

ذرائع کے مطابق لینڈ سلائڈنگ کا واقعہ آج صبح پیش آیا جس میں کم از دو فوجی شہید ہو گئے ہیں.سیکورٹی ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ برفانی تودے تلے دبے فوجیوں کی لاشیں نکالی جارہی ہیں.یاد رہے کہ تقریبا دو ماہ قبل بھی اسی قسم کے ایک حادثے میں ایک سو تیس سے زائد فوجی برفانی تودے تلے دب گئے تھے جنھیں آج پاک فوج نے سرکاری طور پر شہید قرار دےدیا ہے.

Monday 28 May 2012

کرینہ کپور گیارہ گانوں والی فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ عشق لڑائیں گی

.
بالی ووڈ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر  سنجے لیلا بھنسالی یوں تو سنجیدہ موضوعات پر فلمیں بنانے کے لیے مشہور ہیں لیکن اب وہ لے کر آرہے ہیں ایک مصالحے دار فلم، جس کی کاسٹ میں شامل ہونگے  کرینہ کپور اور رنویر سنگھ.

ڈانس،موج اور مستی سے بھرپور فلم "رام لیلا"  کے متلعق کہا جا رہا ہے کہ اس میں گیارہ گانے شامل ہیں. "بینڈ باجا ،بارات" میں کرینہ اور رنویر سنگھ کی کامیاب پر فارمنس کے بعد سنجے لیلا بھنسالی کو یقین ہے کہ دونوں کی جوڑی ان کی آنے والی فلم  کے لیے نہایت مناسب رہے گی.کرینہ کپوراس سے قبل  سنجے لیلا کی فلم  "ہم دل دے چکے صنم" میں کام کرچکی ہیں  اور اب یہ تیرہ سال بعد پہلا موقع ہے کہ دونوں پھر سے اکٹھے ہونگے.سنجے کا کہنا ہے کہ موسیقی سے بھرپور فلم کرینہ اور رنویر کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع دے گی

پاکستان اور امریکا کے درمیان نیٹو سپلائی کے حوالے سے نیا فارمولا زیر غور



پاکستان اور امريکا نيٹو سپلائي روٹس کي بحالي کے لئے مصالحانہ فارمولہ پر کام کر رہے ہيں ،جس کے تحت اگر امريکا ٹوٹ پھوٹ کا شکار نيٹوسپلائي کي سڑکيں تعمير کردے تو پاکستان نئي قيمت پر راضي ہوکر نيٹو سپلائي کھول دے گا.

فارمولے کے تحت اگر امريکا نيٹو سپلائي کے لئے استعمال ہونے والي ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکيں تعمير کردے تو پاکستان في ٹرک 5000ڈالرز کے مطالبہ ميں کمي کرکے تين سے پانچ سوڈالرز في ٹرک کردے گا.امريکي دفاعي اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد في ٹرک 5ہزار ڈالر طلب کر رہا ہے جبکہ سپلائي معطل ہونے سے پہلے250ڈالرز ادا کئے جارہے تھے. اتوار کو امريکي وزير دفاع ليون پنيٹا نے اخباري نمائندوں کو بتايا تھا پاکستان کا مطالبہ امريکا کے لئے ناقابل قبول ہے. اُدھر امريکا ميں پاکستان کي سفير شيري رحمن بھی خاصی متحرک ہیں.شیریں رحمن نے گزشتہ چند دنوں میں  متعدد امریکی حکام سے نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے ملاقاتیں کی ہین.دوسری جانب  امريکا کے نائب وزير خاجہ تھامس نائڈس اور وزير خزانہ عبد الحفيظ شيخ نيٹو سپلائي روٹس کي بحالي کے لئے آج بات چيت دوبارہ شروع کر رہے ہيں.

پاک فوج نے گیاری سیکٹر میں دبے تمام فوجی شہید قرار دے دیے



پاک فوج نے سياچن محاذ کے گياري سيکٹر ميں برفاني تودے تلے دبے تمام فوجيوں کا سرکاري طور پر شہيد قراردے دیا ہے.

 گياري ميں برفاني تودہ گرنے کا واقعہ 52 روز قبل پيش آيا تھا ، جس ميں 139 فوجي اوردیگراہلکار دب گئے تھے.آئي ايس پي آر کے مطابق دو روز قبل وہاں سے پہلے شہيد فوجي کا جسد خاکي ملا، اس کے بعد مزيد دو فوجيوں کي ميتيں بھي نکالي گئيں. بعد ازاں  واقعہ کے سماجي اور معاشي اثرات کا جائزہ ليتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے مذہبي علماء سے مشاورت کي گئي . جس کے بعد فيصلہ کيا گيا کہ ورثاء کے مسائل اور مشکلات کو کم کرنے اور قانوني دستاويز تقاضے پورا کرنے کيلئے ، باقي ماندہ فوجيوں کو شہيد قرار دے ديا جائے. آئي ايس پي آر نے کہاکہ اس مرحلے کا اعلان فخراور دکھ کے ملے جلے جذبات سے کيا جارہا ہے جبکہ تمام شہداء کے جسدخاکي ، تلاش کئے جانے تک آپريشن جاري رہے گا.

الیکشن کمیشن کے سنئیر عہدیدار نے دوہری شہریت کے معاملے پر وزیر اعظم کا دعوی گمراہ کن قرار دے دیا

 

الیکشن کمیشن کے ایک سنہئر عہدیدار نے دوہری شہریت سے متعلق وزیر اعظم کی طرف سے کیے جانے والے دعوے کو غلط اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے.

اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ دوہری شہریت سے متعلق وزیر اعظم کا دعوی نہ صرف آئین کی مکمل خلاف ورزی ہے بلکہ یہ الیکشن کمیشن کے متفقہ فیصلے سے بھی بغاوت ہے.عہدیدار نے کہا کہ وزیر اعظم کا دوہری شہریت سے متعلق بیان صریحاً غلط ہے کیونکہ آئین میں واضح ہے کہ دوہری شہریت رکھنے والا رکن پارلیمنٹ نہیں رہ سکتا.انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم اس معاملے پر نہ صرف عوام اور ارکان پارلیمنٹ کو گمراہ کر رہے ہیں بلکہ وہ ایک واضح معاملے پر آئین کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب ہو رہے ہیں.

نصیر الدین شاہ کو بالآخر کوئین آف ڈانس مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ بھر پور کردار مل ہی گیا

نصیر الدین شاہ کو بالآخر کوئین آف ڈانس مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ بھر پور کردار مل ہی گیا.

راج کمار میں نہ سہی ،گاجا گامنی میں بھی نہ سہی لیکن Vishal Bhardwaj کی آنے والی فلم Dedh Ishqiya مییں تو نصیر الدین شاہ کو کوئین آف ڈانس یعنی مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ بھرپور کردار ادا کرنے کا موقع مل ہی گیا. تو پھر کیوں نہ ہوں نصیر الدین شاہ مسرور، اور اس کا انھوں نے کیا ہے ٹھیک ٹھاک اظہار بھی .


فلم سے متعل
ق اظہار خیال کرتے ہوئے نصیر الدین شاہ نے کہا کہ اس کا سکرپٹ نہایت مزاحیہ اور زبردست ہے اور وہ اس میں کام کرنے کے لے بے تابی سے منتظر ہیں.انھوں نے مادھوری ڈکشٹ کی کاسٹ میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اب تک انہیں ڈانس کوئین کے ساتھ بہت کم کرنے کا موقع ملاتھا لیکن Dedh Ishqiya میں ان کا مادھوری کے ساتھ رول کافی بہتر ہے.فلم میں دونوں سٹار ایسے کرداروں میں سامنے آتے ہیں جو مسلسل ایک دوسرے کو دھوکہ دینے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں