جلاوطن بلوچ راہنماؤں نے وفاقی حکومت کی جانب سے بدامنی کا شکار صوبے میں قیام امن کے لیے دی جانے والی تجاویزکو مسترد کردیا ہے.
جلاوطن بلوچ راہنماؤں کا کہنا ہے کہ حالیہ حکومتی اقدامات لاحاصل مشق کے سوا کچھ نہیں.اقوام متحدہ میں بلوچستان کے غیر سرکاری نمائندے مہران بلوچ کے مطابق وزیر اعظم کی طرف سے صوبے کے معاملات پر کمیٹی قائم کرنے کا اعلان صریحا دھوکہ دینے کے مترادف ہے.معروف بلوچ راہنماء عطاءاللہ مینگل کے پوتے نورالدین مینگل کاکہنا ہے کہ حکومتی تجاویز بلوچوں کو مکمل اندھیرے میں رکھنے کے مترادف ہیں.
No comments:
Post a Comment