Wednesday 30 May 2012

روسی نومنتخب صدر ولادی میر پیوٹن کا دوہ پاکستان جلد متوقع



افغانستان کے لیے روسی صدر کے مشیر خاص ضمیر این کابلدوف نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پیوٹن جلد پاکستان کا دورہ کریں گے.

اسلام آباد میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے دوران ضمیر این کابلدوف کا کہنا تھا کہ روسی صدر اپنے دورے کے دوران پاکستانی حکام سے بہت سے معاملا ت پر وسیع تر تنا ظر میں بات چیت کا ارادہ رکھتے ہیں.ان کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا.وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم گیلانی نے کہا کہ پاکستان روس کے سٹریٹجک کردار کو خطے اور عالمی امن و استحکام کے لیے ضروری خیال کرتا ہے.انھوں نے کہا کہ ماسکو علاقائی مسائل کو حل کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کر سکتا ہے.

No comments:

Post a Comment