بھارتیہ جنتا پارٹی کے سنیئر راہنماء اور سابق وزیر خارجہ یشونت سہنا نے حالیہ پاک بھارت بات چیت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے .
واشنگٹن میں انڈین امریکن سے خطاب کرتے ہوئے یشونت سہنا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دو ہزار چار میں اس وقت کے بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو یقین دھانی کرائی تھی وہ سرحد پار دہشت گردی کی حمایت بند کرئےگا.ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے مذاکرات صرف اسی صورت کیے جائیں جب وہ اپنے وعدے پورے کرئے.یشونت سنگھ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے بھارتی حکومت ممبئی حملوں کو فراموش کر چکی ہے،ہم ان واقعات کو یوں بھولتے رہے تو ہم پر حملے ہوتے رہیں گے.
No comments:
Post a Comment