Tuesday 29 May 2012

امراؤ جان کی "دیوا" تیس سال بعد پھر سے سینما سکرین پر



سالوں  پہلے جس جس  نے بھی "امراؤ جان " دیکھی ،اسے اگر یہ کہا جائے کہ وہ جائے  اور سینما سکرین پر "دیوا" کو پھر سے رقص کرتے دیکھے  تو یقیناً اسے  ایک خوشگوار حیرت ہو گی.لیکن ایسا ہونے  ہی والا ہے کیونکہ فلم ڈارئکٹر مظفر "امراؤ جان پارٹ ٹو" بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے لیے انھوں نے کام بھی شروع کردیا ہے.
 
تیس سال قبل  "امراؤ جان" دیکھنے والا آج تک فلم میں اداکارہ ریکھا کی شاندار پرفارمنس کو نہیں بھلا پایا. بھلاتا بھی کیسے ،فلم تھی ہی ایسی کہ اس کا ایک ایک سین اور ایک ایک گیت آج تک شائقین کے ذھنوں میں نقش ہے.ایک طوائف کی ٹریجک کہانی،اس پر ریکھا کی پرفارمنس، پھر روح کو چھوتی موسیقی ،کیا کچھ نہیں تھا اس فلم میں،یہی وجہ ہے کہ امراؤ جان بالی ووڈ میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے امر ہو گئی.فلم امراؤ جان ڈارئکٹر مظفر کی کیمرے کے ساتھ پہلی آشنائی تھی ،اب تیس سال بعد وہ اسی کی اگلی سیریز بنانے کے لیے بالی ووڈ میں واپس آگئے ہیں.ان کے پروجیکٹ میں سب سے دھماکہ خیز خبر یہ ہے کہ وہ فلم  میں ایک قدرے چھوٹا لیکن یادگار کردار "امراؤ جان" کی "دیوا" یعنی اداکارہ ریکھا سے کرانا چاہتے ہیں.جاوید صدیق جنھوں نے اورجنل "امراؤ جان "کا سکرپٹ لکھا تھا ،ان کا کہنا ہے کہ فلم ڈارئکٹر نے انہیں نیا سکرپٹ لکھنے کو کہا ہے اور وہ امراؤ جان کی کہانی سے جڑا ہوا سکرپٹ لکھنے کی کوشش کریں گے.

No comments:

Post a Comment