Thursday 31 May 2012

کیون پیٹرسن نے دینا کرکٹ کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا


انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین کیون پیٹرسن نے اپنے کیریر کے عین عروج پر ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئینٹی کے عالمی مقابلوں کو خیر آباد کہہ کر دینا کرکٹ کو ورطہ حیرت میںڈال دیا ہے.

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ سخت بین الاقوامی شیڈول اور نوجوان لڑکوں کے لیے جگہ خالی کرنے کی نیت سے وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کو خیر آباد کہہ رہے ہیں.ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے محض چار ماہ قبل کیون پیٹرسن کے اس فیصلے سے انگلش کرکٹ بورڈ کے حکام بھی حیران و پریشان ہو گئے ہیں.ای سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹرہگ مورس  کاکہنا ہے کہ بورڈ اس موقع پر کیون پیڑسن کے فیصلے سے مایوس ہے.

اکتیس سالہ کیون پیٹرسن نے اپنے بین الاقوامی کیریر کا آغاز ہرارے میں زمبابوے کے خلاف کھیل کر کیا تھا.وہ  اب تک 127 ایک روزہ اور 36 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلوں میں انگلستان کی نمائندگی کر چکے ہیں. انہوں نے ایک روزہ میں 41.84 کے اوسط سے 4184 رنز بنائے ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں ان کا اوسط 38 رنز فی اننگز  ہے.

No comments:

Post a Comment