Tuesday 31 July 2012

ہالی ووڈ سٹار براڈ پٹ کے انتقال کی خبر پھیل گئی



ہالی ووڈ سٹاربراڈ پٹ  انٹرنیٹ پر معروف شخصیات کی موت سے متعلق جھوٹی خبروں کا تازہ ترین شکار بن گئے ہیں.

گزشتہ ویک اینڈ پر ہالی ووڈ سٹار کے بارےمیں یہ خبرپھیلا دی گئی کہ  سوئیزرلینڈ میں سنوبورڈنگ کے دوران ایک درخت پر گرنے سے انکا انتقال ہوگیا ہے.
جبکہ حقیقت میں براڈپٹ زندہ اور صحیح سلامت ہیں اور ان خبروں کی انھوں نے خود تردید کردی ہے. انٹرنیٹ پر جھوٹی موت پانے والوں میں براڈ پٹ اکیلے نہیں ہیں بلکہ اس سے قبل چارلی شین،کرسچن سلاٹر اور ایڈم سینڈلر بھی اس مذاق کا شکار ہوچکے ہیں.براڈ پٹ کی موت کی جھوٹی کہانی چارلی شین سے ملتی جلتی ہے جن کے بارے میں دوہزار دس میں افواہ اڑائی گئی تھی کہ وہ سنوبورڈنگ کے دوران حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں.
.

ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جینس سربراہوں کے خلاف مقدمہ درج


لاہور پولیس نے ایک لاپتہ شخص کے اغواء کا مقدمہ آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جینس کے سربراہوں کے خلاف درج کرلیا ہے جو ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے.

کالعدم تنظیم کے ترجمان نوید بٹ کی اہلیہ سعدیہ راحت نے تھانہ لیاقت باغ میں شوہر کے اغواء کا مقدمہ درج کرایا جس کی کاپی سیل کردی گئی.ذرائع کو ملنے والے ایف آئی آر کے ایک نقل کے مطابق  آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جینس کے سربراہوں کے علاوہ خفیہ اداروں کے دو دیگر اعلی افسران کو اغواء کا ملزم نامزد کیا گیا ہے.ایف آئی آر میں دس سے پندرہ نامعلوام اہلکاروں کا بھی ذکر ہے جنھوں نے مبینہ طور پر نوید بٹ کو گھر کے باہر سے اغواء کیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا.پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ  ایف آئی آر کی کاپی کسی متعلقہ دفتر کو نہیں بھیجی گئی جبکہ اعلی افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر متعلقہ ایس پی ماڈل ٹاؤن اطہر وحید کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے

امریکی سیکورٹی ادارے پی آئی اے کی بحالی کے پروگرام میں رکاوٹ بن گئے



امریکہ کی جانب سے پی آئی اے کے لیے سیکورٹی کے نام پر تلاشی اور چیکنگ کے مختلف مراحل کی وجہ سے ادارے کی ساکھ کی بحالی  کا پروگرام متاثر ہونے کا اندیشہ ہے.
پی آئی اے نے امریکی کمپنی سے ڈیڑھ ارب ڈالرز کے عوض پانچ نئے مسافر طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے جس کا مقصد سروس میں بہتری کے ذریعے ادارے کی ساکھ بحال کرنا تھا.اب اس مقصد کی راہ میں سیکورٹی کے نام پر امریکی شرائط رکاوٹ بن گئی ہیں.امریکا نے روزانہ فلائیٹ کے لیے یہ شرط عائد کی ہے کہ ہی آئی اے کی ہر فلائیٹ کو تلاشی کے مرحلے کےلیے پہلے برطانیہ کے مانچسٹر ائیرہورٹ پر رکنا ہوگا.اس دوران سامان کو کھلولنے اور دوبارہ باندھنے میں پانچ سے  چھ  گھنٹے  کا وقت لگ سکتا ہے جو مسافروں کے لیے قابل قپول نہیں ہوگا..پی آئی اے کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ اس سارے عمل کی  وجہ سے مسافر پی آئی اے کی طرف راغب ہونے کے بجائے مزید دور ہو سکتے ہیں.

سوناکشی سہنا مادھوری ڈکشٹ کے نقش قدم پر چل پڑیں



سن دوہزار میں مادھوری ڈکشٹ نے پرابھودیوا کے ہمراہ فلم پکار میں ایک گانے پر ڈانس پرفارمنس دی تھی ،اس کے بعد  ساؤتھ سٹار مزید کسی ہندی فلم میں جلوہ گر نہیں ہوئے.
اب تقریبا بارہ سال بعد پرابھودیوا پھر سے ایک ہندی فلم میں پرفارمنس کے لیے تیار ہوئے ہیں اور اس مرتبہ ڈانس آئیکون کے ساتھ رقص میں شریک تھیں  دبنگ گرل  سوناکشی سہنا. فلم "او مائی گاڈ" کا یہ گانا جس پر سوناکشی اور پرادھودیوا نے رقص کیا ہے ،5 اگست کو ریلیز کیا جائےگا.اس طرح سوناکشی سہنا  مادھوری ڈکشٹ  کے بعد واحد ہیروئین بن گئی ہیں جس نے پرادھودیوا کے ہمراہ  ڈانس کیا ہے.اپنے اس تجربے کےبارے میں خود سوناکشی کا کہنا ہے کہ یہ ایک شاندار لیکن مشکل کام تھا.ڈانس پرفارمنس کے حوالے سے اپنا موازنہ مادھوری ڈکشٹ سے کیے جانے پر سوناکشی کا کہناتھا کہ یہ ان کے سب سے بڑا اعزاز ہے تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ مادھوری  ہی بالی ووڈکی بہترین ڈانسر ہیں

سکریپ سکینڈل میں الزامات کے باوجود وزیر ریلوے نیب کی تحقیقات سے بچ نکلے


قومی احتساب بیور نےالزامات کے باوجود وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور اور سابق چئیرمین کاشف مرتضی کے خلاف اربوں روپے کے  سکریپ سکینڈل کی تحقیقات نہیں کی ہیں.

ذرائع کے مطابق سکریپ سکینڈل سے متعلق نیب کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ریلوے کے اعلی افسران بشمول وفاقی وزیر نے  سکریپ کا ٹھیکہ دیتے وقت اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا. اس کے باوجود نیب کی جانب سے وفاقی وزیر کو اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لیے ایک مرتبہ بھی طلب نہیں کیا گیا اور نہ ہی سابق چئیرمین کاشف مرتضی سے اس بارے میں کوئی پوچھ کچھ ہوئی ہے. نیب کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ 37 ہزار فی میٹرک ٹن کی مارکیٹ پرائس کے برعکس من پسند کنٹریکٹرز کو سکریپ کا ٹھیکہ 28 ہزار سات سو روپے میں دے دیا گیا جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا.نیب کی رپورٹ کے علاوہ ریلوے کے ایک سابق اعلی افسرنے بھی الزام لگایا تھا کہ وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے ٹھیکہ دینے کے لیے کنٹریکٹرز سے ایک سو پچاس ملین  روپے لیے تھے.ان تمام تر الزامات اور تحفظات کے باوجود  نیب نے وفاقی وزیر کے خلاف کوئی انکوائری نہیں کی جس سے ایسا لگتا ہے کہ انھیں اس معاملے میں صاف قرار دے دیا گیا ہے

انجلینا جولی ففٹی شیڈز آف گرے میں لیڈنگ کردار کی خواہاں



ہالی ووڈ ایکٹریس انجلینا جولی رائٹر ای ایل جیمز کے مشہور ناول "ففٹی شیڈز آف گرے " پر بننے والے فلم میں مرکزی کردار اداا کرنے کی خواہاں ہیں.
انجلینا گزشتہ دنوں ایک فلم کی شوٹنگ کے لیےلندن میں تھیں جہاں انھیں ناول سے  متعارف کرایا گیا.سیٹ پر کام کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے ناول پر بننے والی فلم میں دلچسبی کا اظہار کیا.انھوں بازار سے ناول کی ایک کاپی خصوصی طور پر منگوائی اور اس کا مطالعہ کیا.انجلینا جولی خیال ہے کہ ناول پر بننے والی فلم شائقین کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف کھینچ لے گی اس لیے انھوں نے فلم میں مرکزی کردار کے حوالے سے خصوصی دلچسبی کا اظہار کیا ہے.

آخر کا ر سنجے بھانسالی "رام لیلا" کے لیے ہیروئین کا انتخاب کرنے میں کامیاب


فلم میکر سجنے بھانسالی  نے بالآخر اپنی نئی آنے والی فلم "رام لیلا" کے لیے ہیرؤئین کی تلاش کا معرکہ سر کر ہی لیا ہے.
پیاربھری کہانی میں اب جولیئٹ کا کردار اد اکریں گی دیپیکا پڈوکون اور ان کے مقابل رومیو بنیں گے رنویر سنگھ.
بھانسالی کی اس فلم کے لیے ہیرؤئین کے انتخاب کا معرکہ خاصی مشکل کے بعد سر ہوا.سب سے پہلے جولیئٹ کے کردار کے لیے فلم میکر کی نگاہِ انتخاب پڑی کرینہ کپورپر.مگر وہ  پرانا حساب کتاب چکانے کے لیے غیر متوقع طور پر خود ہی  پروجیکٹ سے دستبردار ہو گئیں.اس کے بعد بھانسالی کترینہ کیف یا پریانکا چوپڑ امیں سے کسی ایک کو فلم میں سائن کرنا چاہتے تھے ،بالآخرجب قرعہ بہتر کمپلیکشن کی وجہ سے کترینہ کیف کے نام نکلا تو ان کے پاس اس فلم کے لیے  وقت  ہی نہیں تھا. پھر باقی رہ گئی تھیں دیپیکا پڈوکون ،جو اس وقت بی ٹاؤن کی ان لسٹ ہیرؤنز میں سے ایک ہیں. بھانسالی نے جھٹ سے انہیں کر ڈالی آفر جسے ڈپی نے کچھ تامل کے بعد قبول کر لیا.

Friday 27 July 2012

حرمین شریفین کے بعد دنیا کا سب سے بڑا اجتماعی اعتکاف لاہور میں اس سال بھی ہوگا




حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کا سب سے بڑا شہر اعتکاف ٹاو ¿ن شپ کی جامع المنہاج میں امسال بھی آباد ہو گا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری روزانہ درس تصوف دیں گے۔ہزاروں مرد خواتین الگ الگ جگہوں پر معتکف ہوں گے۔ہمیشہ کی طرح بیرونی دنیا سے بھی خصوصی وفود مسنون اعتکاف بیٹھیں گے۔سحری و افطاری کیلئے فی کس 1200/-روپے ایڈوانس جمع کرانے کیلئے تحریک منہاج القرآن کی پاکستان بھر کی تنظیمات نے خصوصی ڈیسک قائم کر دئیے ہیں اورروزانہ کی بنیاد پر اعتکاف ڈیٹا مرکزی سیکرٹریٹ کو مو صول ہو رہا ہے۔


ان خیالات کا اظہار اعتکاف 2012ءکے سربراہ اور تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے شہر اعتکاف کی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر سیکرٹری شہر اعتکاف جواد حامد نے تنظیمات سے وصول شدہ ڈیٹا کی تفصیلات سے ہاو ¿س کو آگاہ کیا۔شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ شہر اعتکاف کا انعقاد بلا شبہ سعادت کے ساتھ بہت بڑا چیلنج بھی ہوتا ہے اور اسکے لئے 60 کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جو ضروری امور میں معاونت کیلئے کنٹرول روم کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک رہتی ہیں۔




انہوں نے کہا کہ حبس اور گرمی کے موسم میں معتکفین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔سحری و افطاری کی بر وقت تقسیم کا بھی مربوط نظام بنایا گیا ہے۔انفرادی اور اجتماعی معمولات کیلئے منہاج القرآن کے فاضلین (سکالرز)کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔تربیتی حلقوں میں اعتکاف کی اہمیت کے پیش نظر سوال و جوابات کی نشستیں بھی رکھی گئی ہیں۔

چوہدری پرویز الہی کا مسلم لیگ ن کو سندھ میں سرپرائز کا چیلنج


نایب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ اگلے عام  انتخابات کے دوران   سندھ سے مسلم لیگ ن کو کئی سرپرائز کا سامنا کرنا پڑے گا.

اسلام آبادمیں سندھ کے وزیر اعلی سید قائم علی شاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا، کہ انھوں نے امن و امان سمیت سندھ کے دیگر مسائل کے حوالے سے وزیر اعلی سے بات چیت کی ہے.اس موقع پر سید قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں بلدیا تی انتخابات کے حوالے سے ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں.ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں صرف وہی لوگ جارہے ہیں جن کی اسمبلی میں نمائندگی نہیں،سندھ سے پیپلز پارٹی کا کوئی رکن ن لیگ میں شامل نہیں ہوا.

ہالی ووڈ ایکٹریس کیٹی ہومز نے فلمی دنیا میں واپسی کا اعلان کردیا



کئی سال تک ٹام کروز کی بیوی کی حثیت سے اپنی نجی زندگی پر توجہ مرکوز رکھنے والی کیٹی ہومز نے دوبارہ فلمی دنیا میں واپسی کا اعلان کردیا ہے.
سی مگیزین کی ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ٹام کروزسے الگ ہونے والی ادکارہ کا کہنا ہے کہ چھ سال بیٹی سُوری کی پرورش کرنے میں گزارنے کے بعد اب وہ پردہ سکرین پر واپسی کی متمنی ہیں.کیٹی ہومز کا کہنا تھا کہ اب وہ ذیادہ مشکل اور چیلنجنگ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں.ان کا کہنا تھا کہ کم عمر میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھ کر انھوں نے زندگی سے بہت کچھ سیکھا تاہم اب وہ ذیادہ توازن کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرسکتی ہیں.