Wednesday 11 July 2012

بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی پاکستان آمد کا امکان


بالی ووڈ سٹار سلمان خان اپنی فلم "اک تھا ٹائگر" سے متعلق غلط فہمی دور کرنے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے.
 

فلم ڈائریکٹر کبیر خان نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ وہ اور سلمان خان پاکستان جائیں گے جہاں وہ سنسر بورڈ کو قائل کریں گے کہ 'اک تھا ٹائگر" پاکستان کے خلاف نہیں.کبیر خان کا کہنا تھا کہ وہ اور سلمان پہلی بار پاکستان جائیں گے جہاں وہ پاکستانی عوام کو ہرممکن یقین دلانے کی کوشش کریں گے کہ ان کی فلم پاکستان مخالف نہیں ہے.ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کی فلم کے ٹریلر کو بین کرنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں،ریلیز کےبعد سب کچھ سامنے آجائےگا. یاد رہے کہ پیمرا نے حال ہی میں تمام کیبل آپریٹرز اور سٹلائٹ چینلز کو ایک خط کے ذریعے "اک تھا ٹائگر" کا ٹریلر نشر کرنے سے روک دیا تھا.فلم کی کہانی پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی اور بھارتی را کے گرد گھومتی ہے اور پاکستان میں عام تاثر ہے کہ فلم آئی ایس آئی کے خلاف بنائی گئی ہے.

No comments:

Post a Comment