Sunday 8 July 2012

آسٹریلیا کے یو اے ای میں کھیلنے کے لیے نخرے اب بھی جاری ،نئے تحفظات کا اظہارکردیا


   پاکستان کےخلاف یو اے ای میں سیریز کا من پسند شیڈول حاصل کرنے کے بعد بھی  آسٹریلیا کے نخرے ختم نہیں ہوئے اور اب کنگروز نے نئے تحفظات کا اظہار کردیا ہے

پی سی بی نے آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پرگرمی سے بچنے کے لیے ون ڈے میچز کے  آغازکا وقت تبدیل کرکے شام چھ بجے کردیاتھا.تاہم ابھی بھی گوروں کے نخرے ختم نہیں ہوئے اور اب انھوں نے سیکورٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے .آسٹریلوی کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ رات گئے تک میچز کھیلنے سے کھلاڑیوں کو سیکورٹی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ نئے شیڈول سے کرکٹرز کے سونے اور آرام کرنے کا ٹائم بھی متاثر ہوگا.دوسری جانب پی سی بی آفیشل کا کہنا ہے کہ میچز کا شیڈول بناتے وقت آسٹریلیا کو اعتماد میں لیا تھا ،عالمی سطح پر کھیلنے والے تمام کھلاڑی پیشہ ور ہیں اور انھیںحالات کے مطابق ایڈجسٹ کرنا چاہے.آفیشل کے مطابق میچزکے  شیڈول اور وینیو کا فیصلہ کرتے ہوئے براڈکاسٹرز اور سپانسرز کے مفادات کا خیال بھی رکھنا پڑتا ہے.

No comments:

Post a Comment