Monday 9 July 2012

کرینہ کپور سجنے لیلا بھانسلی کی ایک اور فلم سے باہر


ایسا لگتا ہے جیسے اب کرینہ کپور اور فلم ڈائریکٹر سنجے لیلابھانسلی کی قسمت میں ہی نہیں کہ وہ ایک ساتھ کسی پروجیکٹ پر کام کرسکیں.
 

ماضی میں بے بو بھانسلی کی فلم میں "ہم دل دے چکے صنم "میں کام کرتے کرتے رہ گئی تھیں.وجہ بنی تھی ان کی بچگانہ حرکتیں اور ذیادہ پیسے کی خواہش. طویل عرصے کےبعد بے بو کو پھر موقع ملا اور بھانسلی نے انہیں اپنے مہنگے ترین پروجیکٹ "رام لیلا" میں کاسٹ کر لیا.کرینہ حتمی کاسٹ کا حصہ بن تو گئیں لیکن پھر  ہر طرف سے افواہوں کے طوفان اٹھ کھڑے ہوئے،کہا جانے لگا کہ بے بو کے ہاتھ سے یہ موقع بھی نکل جائےگا. پھر وہی ہوا جس کا ڈر تھا ،یعنی کرینہ کپور نے خود ہی "رام لیلا" سے نکلنے کا فیصلہ کر لیا. بے بو کہتی ہیں کہ ان کے پاس بھانسلی کے پروجیکٹ کے لیے مناسب وقت نہیں جبکہ ان کے منیجر زاہد خان کا کہنا ہےکہ اداکارہ نے کم معاوضے کی وجہ سے رام لیلا کو ہاتھ سے جانے دیا.وجہ کچھ بھی ہو تاہم یہ تو طے ہے کہ بے بو کے ہاتھ سے اپنی گزشتہ غلطی کے ازالے کا موقع تو بہرحال نکل گیا!!!!!

No comments:

Post a Comment