Sunday 15 July 2012

فاہا مخدوم نے ٹینس سٹار اعصام الحق سے علیحدگی کی وجہ افشاں کر دی




پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق کی بیوی ماہا مخدوم نے شوہر سے علیحدگی کے فیصلے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے
کہ اعصام الحق کے پاس ان کے لیے وقت نہیں اس لیے طلاق کے علاوہ اب کوئی راستہ باقی نہیں رہا۔



سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے تازہ پیغامات میں فاہا مخدوم نے کھل کر اعصام ا ور اپنے تعلق کے بارے میں اظہار خیال کیا ہے۔فاہا کا کہنا تھا کہ اعصام سال میں اڑتیس ہفتے ٹینس کھیلتے ہیں ،کبھی انہیں مناسب وقت دیا نہ ہی ایک بیوی کی حثیت سے برتاو رکھا۔ انھوں نے کہا کہ شادی کے بعد وہ صرف تین بار پاکستان جا سکیں،دو مہینے سے زائد عرصہ تک ماڈل ٹاو ن لاہور میں اعصام کے گھر قریشی ہاو س مقیم رہیں مگر اس دوران اعصام انہیں اکیلا چھوڑ کر غیر ملکی دوروں پر رہے۔فاہا نے کہا کہ ان حالات میں وہ اعصام سے طلاق نہ لیں تو اور کیا کریں؟؟ٹینس سٹار کی بیوی نے کہا کہ ان کے اور اعصام الحق کے درمیان بہت ساری غلط فہمیاں ہیں،خاص طور پر گزشتہ دو مینے نہایت تلخی میں گزرے۔ ایک اور پیغام میں فاہا نے بتایا کہ اعصام کے انکل دس دن تک ان کے لندن میں واقع گھر میں رہے اور مسئلے کے حل کی کوشش کرتے رہے۔اعصام مخدوم نے کہا کہ وہ اعصام کے انکل کی بہت عزت کرتی ہیں مگر بتانا چاہتی ہیں کہ اب طلاق کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔انھوں نے کہا کہ دونوں خاندان نہیں چاہتے تھے کہ معاملہ باہر نکلے تاہم وہ اور اعصام ایک دوسرے سے خوش نہیں اور انھوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اپنے ایک اور پیغام میں فاہا نے کہا کہ اس معاملے پر پاکستانی میڈیا جس طرح ان کی حمایت کر رہا ہے وہ اس پر نہایت خوش ہیں۔


No comments:

Post a Comment