Wednesday 25 July 2012

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس کا خواب ادھورا رہ گیا





کرکٹ آسٹریلیا سے معاملات طے نہ پانے کی وجہ سے قومی ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس کا آسٹریلوی ٹیم کے باؤلنگ کوچ بننے کا خواب ادھورا رہ گیا ہے.
ذاتی وجوہات کی بنا پر قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے استعفی دینے والے وقار یونس نے کچھ عرصہ قبل باؤلنگ کوچ کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کو انٹرویو دیاتھا.کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق فاسٹ باؤلر نے بتایا کہ وہ آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ میں دلچسبی رکھتے تھے تاہم ان کے کرکٹ آسٹریلیا سے معاملات حسب خواہش طے نہیں پا سکے.وقار یونس کا کہنا تھا کہ جو کچھ وہ پیش کرسکتے ہیں کرکٹ آسٹریلیا کو اس سے مختلف کی ضرورت ہے اس لیے وہ اب کوچنگ کی دوڑ میں شا مل نہیں ہیں.سوئنگ ماسٹر کی جانب سے دستبرداری کے بعد اب تسمانیہ کے علی ڈی ونٹر  باؤلنگ کوچ کے عہدے کے لیے مظبوط امیدوار بن گئے ہیں.

No comments:

Post a Comment