Wednesday 18 July 2012

اقتصادی پابندیاں معیشت کے لیے نقصان،ایران کا پہلی بار باضابطہ اعتراف


ایران نے تسلیم کیا ہے کہ عالمی اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے اس کی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے.
ایران نے پہلی بار معیشت پر اقتصادی پابندیوں کے منفی اثرات کو تسلیم کر لیا
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر علی لاریجانی نے نیم سرکاری خبررساں ادارے کو بتایاکہ ایرانی معیشت کے بیس فیصد مسائل کا تعلق عالمی پابندیوں سے ہے.اگر چہ علی لاریجانی نے ان مسائل کی وضاحت نہیں کي، تاہم یہ پہیلی بار ہے کہ کسی ایرانی عہدے دار نے ملکی معیشت پر  اقتصادی پابندیوں کے اثرات کوتسلیم کیا ہے.ماہرین معیشت کا خیال ہے کہ پابندیوں کے باعث ایران کی درآمدات بیس سے تیس فیصد تک مہنگی ہو گئی ہیں.علی لاریجانی کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب دو ہفتے قبل یورپی یونین کی طرف سے ایرانی تیل کی درآمد اور امریکا کی جانب سے بینکنگ سیکٹر سے متعلق نئی پابندیاں لگائی گئی ہیں.مغرب کی جانب سے ایران پر جوہری ہتھیاروں کی تیاری کا الزام لگا یا جاتا ہے جسے ایران ہمیشہ سے مسترد کرتا رہا ہے.

No comments:

Post a Comment