Wednesday 18 July 2012

ضمنی انتخاب،قائم مقام چیف الیکشن کمیشنز ملتان پہنچ گئے



قائم مقام الیکشن کمشنر جسٹس شاکر اللہ جان این اے 151 میں ضمنی انتخاب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ملتانملتان پہنچ گئے ہیں.

ملتان ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس شاکراللہ جان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی وقت عام انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے.انہوں نے کہا کہ انتخابی اخراجات کی حد 15 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ سپورٹرز کی جانب سے کئے جانے والے اخراجات بھی 15 لاکھ روپے میں شامل کئے جائیں گے۔  ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو مالی خود مختاری حاصل ہے، جہاں اخراجات کی ضرورت ہے وہاں فنڈز فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ جسٹس شاکراللہ جان نے بتایا کہ دور دراز علاقوں کے ووٹرز کو الکیشن کمیشن کی جانب سے ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی.

No comments:

Post a Comment