Monday 9 July 2012

سیف علی خان 50 سال کی عمر میں بھی رومینٹک فلمیں کرنے کے لیے پرعزم


"کل ہو نہ ہو" ؛ہم تم' اور "سلام نمستے " سمیت چھوٹے نواب یعنی سیف علی خان نے جس بھی رومینٹک فلم میں کام کیا ،انھیں شائقین کی جانب سے بھرپور پزیرائی ملی.

ان کی آنے والی پکچر "کاک ٹیل" بھی ایک رومانوی کہانی پرمشتمل کامیڈی فلم ہے جس میں ان کےمدمقابل دییانہ پینٹی اور دیپیکا پادوکون ہیں.  نواب آف پٹودی کی عمر اس وقت چالیس برس ہے اور وہ دس سال بعد یعنی گولڈن جوبلی مناتے ہوئے بھی رومینٹک فلموں میں کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں.
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سیف کا کہنا تھا کہ رومانس کی کوئی خاص عمر نہیں ہوتی،اگر کہانی بہتر اور کردار مناسب ہوتو کسی بھی عمر میں رومینٹک فلم کی جا سکتی ہے.سیف کا کہنا تھا کہ ایکشن فلم کے لیے عمر کی قید ہوتی ہوگی لیکن رومینٹک فلمیں جب تک کی جاسکتی ہیں کرتے رہنا چاہے.

No comments:

Post a Comment