Monday 2 July 2012

سندھ ہائی کورٹ نے علی موسی گیلانی کی ضمانت منظور کر لی


سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کی  ایفرڈین کیس میں 2 ہفتے لیے ضمانت منظور کر لی ہے۔
 علی موسیٰ گیلانی کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس علی حسن اظہر رضوی نے کی۔ درخواست میں علی موسی گیلانی نے موقف اختیار کیا کہ ان کا ایفی ڈرین کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور انھیں محض سیاسی بنیادوں پر اس میں شریک کیا گیا ہے.ان کا کہنا تھا کہ انہیںڈر ہے وہ جیسے ہی پنجاب میں داخل ہونگے تو انھیں گرفتار کر لیا جائے گا.اس پر عدالت نے  علی موسیٰ گیلانی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا.

No comments:

Post a Comment