Sunday 8 July 2012

جاوید میانداد قومی کھلاڑیوں کو بیٹنگ کا بھولا ہوا سبق پڑھائیں گے


پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیجنڈ جاوید میانداد کی حقیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی غرض سے انھیں قومی کھلاڑیوں کی بیٹنگ بہتر بنانے کی اہم ذمہ داری سونپ دی ہے.
 

پی سی بی کے ایک عہدے دار کے مطابق جاوید میانداد کو باضابطہ بیٹنگ کوچ مقرر نہیں کیا گیا تاہم وہ  جونئیر کھلاڑیوں کے کیمپس کا دورہ کر کے  انہیں  مفید ٹپس دیں گے.جاوید میانداد اپنے تجربے کی روشنی میں  انڈر19  ورلڈ کپ سے قبل نوجوان بیٹسمینوں کی تکنیک کو درست کرائیں گے.عہدے دار کے مطابق کرکٹ لیجنڈ دورہ سری لنکا سے واپسی پر سنئیر ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی  بیٹنگ کا بھولا ہوا سبق پڑھائیں گے.ماضی میں تین دفعہ قومی کوچ بننے والے جاوید میانداد مختلف تنازعات کی بنا پر عہدےسے  الگ ہوتے رہے ہیں تاہم اس مرتبہ ان کی ذمہ داری مختلف نوعیت کی ہوگی.



No comments:

Post a Comment