Tuesday 3 July 2012

چیف الیکشن کیمشنر کی تعیناتی پر ووٹنگ ،ن لیگ جے یو آئی سے ہوشیار ہوگئی


اپوزیشن کی بڑی جماعت مسلم لیگ ن جسٹس ناصر اسلم زاہد کو چیف الیکشن کمیشنر تعینات کرانے کے لیے جمعیت علماء اسلام کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے تاہم ماضی کے تجربے کے پیش نظر اس مرتبہ کچھ ہوشیار بھی ہے.

چیف الیکشن کمیشنر کی تعیناتی کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی میں شامل ن لیگ کے ایک رکن نے بتایا ،کہ ایم کیو ایم کی طرف سے جسٹس زاہد کی حمایت کے بعد جے یو آئی سے بھی باظابطہ حمایت کی درخواست کی گئی ہے.ن لیگ کے رکن نے خبردار کیا کہ اگر جے یو آئی نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی اس معاملے پر حکومت کی حمایت کی تو اسے ممکنہ ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا.رکن نے یاددھانی کرائی کہ جے یوآئی کے مولانا غفور حیدری نے پارلیمانی کیمٹی کی سربراہی کے لیے حکومتی رکن سید خورشید شاہ کی حمایت کی تھی.ان کا کہنا تھا کہ اگر دوسری مرتبہ بھی جے یو آئی نے اپوزیشن کو دھوکا دیا تو معاملہ سپیکر قومی اسمبلی کے پاس لے کر جائیں گے.

No comments:

Post a Comment