Wednesday 18 July 2012

کرینا کپور کی بالی ووڈ پر گرفت ڈھیلی پڑنے لگی


شوبز کی دنیا بھی عجیب ہے جہاں کبھی کسی ایکٹریس کی شہرت کا ستارہ آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگتا ہے تو کبھی اسی اداکارہ کی بات کو زمین پر بھی گھاس نہیں ڈالی جاتی.
ایک وقت  تھا کہ  جب بالی ووڈ بے بو کرینہ کپور کا جادو  سر جڑھ کر بولتا تھا.نئی آنے والی اداکارائیں لباس ،انداز ،اطوار اور فیشن میں بے بو کی کاپی کر کے فخر محسوس کرتی تھیں.مگر اب حالات بدلتے جارہے ہیں ،چونکہ نہ صرف یہ کہ کرینہ کے ہاتھ سے اہم پروجیکٹس پھسلتے جارہے ہیں بلکہ ان کی ساتھی اداکارائیں بھی ان کے کہے ہوئے کو خاطر میں نہیں لارہی ہیں.
حال ہی میں جب کرینہ کپور نے بالی ووڈ کروی گرلز سوناکشی سہنا اور ودیا بالن کی جسامت کے بارے میں طنزیہ  رائے دی تو سوناکشی سمیت بالی ووڈ کی متعدد شخصیات نے ان سے اتفاق کرنے سے انکار کردیا.کرینہ نے سوناکشی اور ودیا بالن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ موٹا ہونے سے کوئی جاذب نظر نہیں لگتا، بلکہ مناسب جسمانی خدوخال ہی نسوانی حسن  کی علامت ہوتے ہیں.اس کے جواب میں پرینکا چوپڑا نے کرینہ پر جوٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی خواتین کو قدرت نے نسوانی حسن سے مالامال کیا ہے اور یہی ان کی پہچان ہے.جب کہ خود سوناکشی نے بے بو پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ بھارتیوں کو تو ویسی خواتین ہی پسند ہیں جیسی وہ ہیں یعنی کروی گرلز!!!

No comments:

Post a Comment