Wednesday 11 July 2012

نگران سیٹ اپ سے متعلق حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات جلد متوقع


چیف الیکشن کمیشنر کی تقرری پر اتفاق رائے کے بعد اب نگران سیٹ اپ کے لیے بھی حکمران پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے درمیان مذاکرات جلد شروع ہونے والے ہیں.
مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق مذاکرات دو مرحلوں پر مشتمل ہونگے.پہلے مرحلے میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان بات چیت ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں دیگر جماعتوں کو بھی مذاکرات کا حصہ بنایا جائےگا.حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتدار کی پرامن منتقلی کےلیے بات چیت پر اتفاق کیا گیا ہے.یاد رہے کہ چیف الیکشن کیمشنر کی تقرری کےعلاوہ، اٹھارویں ترمیم میں نگران سیٹ اپ سے متعلق طریقہ کار بھی طے کیا گیا تھا.اگر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگران سیٹ اپ پر اتفاق ہو جاتا ہے ،تو یہ ملکی تاریخ کا پہلا واقع ہوگا ، کہ جب اقتدار پرامن طریقے سے سول حکومت سے سول حکومت کو منتقل کیا گیا ہو.

No comments:

Post a Comment