Wednesday 18 July 2012

افغانستان میں نیٹو سپلائی کے 22 ٹرک دھماکے سے تباہ


افغان صوبے سمنگن میں ایک ٹرک پر رکھا بم پھٹنے سے نیٹو سپلائی کے 22 ٹرک تباہ ہو گئے ہیں.
صوبائی نائب گورنر غلام سخی بغلانی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ بم دھماکہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب دو بجےہوا،دھماکے کےبعد قریب کھڑے متعدد  فیول ٹینکروں اور ٹریلرز کو آگ لگ گئی.
روپورٹ کے مطابق ازبکستان کے راستے تیل کی ترسیل افغانستان کے جنوبی علاقوں تک پہنچانے والے ان ٹینکروں کو صوبہ سمنگن کے علاقے ربتک میں کھڑا کیا جاتا تھا.
اس ہفتے کے آغاز پر بھی عسکریت پسندوں نے صوبہ وردک میں نیٹو کے تین ٹرکوں کو تباہ کردیاتھا

No comments:

Post a Comment