Wednesday 4 July 2012

نیٹو سپلائی کی بحالی پر مذہبی جماعتوں کا سخت ردعمل


حکومت کی جانب سے نیٹو سپلائی کی بحالی کے اعلان پر مذہبی جماعتوں کے قائدین نے اپنا سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ملک گیر تحریک چلانے کا عندیہ دیا ہے.

نیٹو سپلائی کی بحالی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتےہوئے جمیعت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بندش کا فیصلہ پارلیمنٹ کا تھا ،بحالی کا فیصلہ بھی پارلیمنٹ کا کرناچاہےتھا.دفاع پاکستان کونسل کے راہنماؤں کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی اسلام اور پاکستان کے مفادات کے خلاف ہے.جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کا کہنا ہے کہ فیصلہ ایک دشمن کو اپنے اوپر دوبارہ مسلط کرنے کے مترادف ہے ،قوم کبھی معاف نہیں کرئےگی.

No comments:

Post a Comment