Wednesday 11 July 2012

حقیقی زندگی کے پریمی پردہ سکرین پر ایک دوسرے سے دور کیوں؟


اگر چہ نواب آف پٹودی سیف علی خان اپنی ہتھیلی پر کرینہ کپور کا نام کندہ کروا چکے ہیں تاہم اس کے باوجود وہ حیران کن طور پر بے بو کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنے میں خاصے محتاط ہیں.یہاں تک کہ  چھوٹے نواب نے اپنی ذاتی پروڈکشن 'کاک ٹیل" میں بھی اپنی لور کے بجائے دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کر لیا.

سبھی جاننا چاہتے تھے اس کی وجوہات مگر اب خود چھوٹے نواب نے اس معاملے پر لب کشائی کردی ہے.اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جب سیف علی خان سے پوچھا گیا ،کہ انھوں نے "کاک ٹیل" میں کرینہ کے بجائے دپیکا کو کیوں کیا سلیکٹ ، تو ان کا جواب تھا، کہ ان کے خیال میں لوگ پردہ سکرین پر ان کے ساتھ بے بو کو دیکھنا پسند نہیں کرتے.سیف علی خان کے مطابق دپیکا ہی "کاک ٹیل " کے کردار کے لیے مناسب تھیں.چھوٹے نواب کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی زندگی کے دوست اور پریمی چونکہ آپس میں خاصے بے تکلف ہوتے ہیں ،اس لیے اس کا اثر پردہ سکرین پر ان کی پرفارمنس پر بھی پڑتا ہے.

No comments:

Post a Comment