Tuesday 3 July 2012

دوہری شہریت کیس میں ن لیگ کے ملک جمیل کی رکنیت بھی معطل


سپریم کورٹ نے پارلیمنٹیرین کی دوہری شہریت کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ملک جمیل اعوان کی رکنیت معطل کردی ہے.
پارلیمنٹرین کی دوہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی.دوران سماعت سپریم کورٹ نے  ہالینڈ کا شہری ہونے کے باعث  مسلم لیگ ن کے  ملک جمیل اعوان کی اسمبلی رکنیت معطل کردی.ملک جمیل حلقہ این اے ایک سوسات گجرات سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے.اس سے قبل عدالت عظمی پیپلز پارٹی کے زاہد اقبال کی رکنیت معطل کرنے کے علاوہ کئی دیگر ارکان پارلیمنٹ کو نوٹسز بھی جاری کرچکی ہے

No comments:

Post a Comment