Tuesday 3 July 2012

بیوی 33 برس کے ہوتے ہی طلاق،ٹام کروز کی ازدواجی زندگی کے بارے میں دلچسب انکشاف


ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کی ازدواجی زندگی کے بارے میں ایک دلچسب لیکن حیرت انگیزحقیقت سامنے آئی ہے.

"ٹاپ گن " سٹار کی ناکام شادیاں تو اپنی جگہ مگر ان کی ازدواجی زندگی میں 33 کے عدد نے نہایت اہم کردار ادا کیا ہے. سٹار کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ جیسے ہی ان کی بیویوں کی عمر 33 برس ہوتی ہے وہ کسی نہ کسی وجہ سے ٹام کروز سے اپنے راستے الگ کر لیتی ہیں.
جی ہاں! یہی ہوا ٹام کروز کی کیٹی ہولمس سمیت پچھلی تین بیویوں کے ساتھ، کہ جب انھوں نے زندگی کی 33ویں بہار میں قدم رکھا تو ٹام کروز کے ساتھ ان کی  ازدواجی زندگی کا خاتمہ ہوگیا.

معروف اداکار سب سے پہلے 1987 میں روگرز کو اپنی دلہن بنا کر لائے ،مگرجب 1990 میں ان کی شریک حیات 33 سال کی ہوئیں، تو دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی.پھر ٹام کروز ایک مرتبہ پھر دولہا بنے اور کڈمین کے ساتھ زندگی کے سفر کو آگے بڑھایا، مگر عجیب اتفاق کہ دو ہزار ایک میں جب کڈمین 33 برس کی ہوئیں تو ازدواجی زندگی کا پیہہ پھر سے جام ہوگیا.
دوسری شادی کی ناکامی کے بعد  2006 میں ٹام کروز نے ایک مرتبہ پھر ازدواجی زندگی کے سمندر میں غوطہ زنی کی اور اب کی بار ساتھی اداکارہ کیٹی ہولمس کو دلہن کی صورت میں ڈھونڈ لائے. مگراسے قسمت کی ستم ظریفی کہیں یا عجیب  اتفاق کہ اب ہولمس  کی عمر 33 سال ہے اور ٹام کروز سے طلاق لینے کے لیے وہ عدالت سے رجوع کرچکی ہیں.یوں لگتا ہے کہ 33 کے عدد کی نحوست ٹام کروز کے لیے ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان کی ازدواجی زندگی کی ڈور ایک دفعہ پھر کٹنے کو ہے..!!!!!!!

No comments:

Post a Comment