Sunday 8 July 2012

دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ لاہور سے شروع

نيٹوسپلائي کی بحالي کيخلاف دفاعِ پاکستان کونسل کا لانگ مارچ لاہورسے شروع ہو چکا ہے.

 لانگ مارچ جي ٹي روڈ کے رستے کل  اسلام آباد پہنچ کر اختتام پذير ہو گا.لانگ مارچ کے آغاز پر دفاع پاکستان کونسل کے قائدین نے پریس کانفرنس کی اور ایک بار پھر حکومتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا.اس موقع پر مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ کہ لانگ مارچ نيٹوسپلائي کے خلاف جدوجہدکاآغاز ہے ،احتجاج پرامن ہوگا،عوام گھروں سے نکل کرلانگ مارچ کااستقبال کريں.ان کا کہنا تھاکہ دفاع پاکستان کونسل کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں.پریس کانفرنس سے جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید اور جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے بھی خطاب کیا.

No comments:

Post a Comment