Thursday 12 July 2012

بپاشا باسو نے جان ابراہیم کو "لوزر" کا لقب دے دیا


جب سے بالی ووڈ ایکٹریس بپاشا باسو کا تعلق جان ابراہیم سے ختم ہوا ہے، وہ گویا جھنجلاہٹ کا شکار ہو گئی ہیں.

ان کے تازہ انٹرویو کو ہی لے لیجئے جس میں انھوں نے جان ابراہم کو "لوزر" کے لقب سے نواز دیا ہے.یہ بات کسی حد تک حیران کر دینے والی بھی ہے ،کیونکہ کل تک یہی جان ابراہیم بپاشا باسو کی بھی جان تھے.مگر اب جب تعلقات کی بیل  حسب منشا مونڈھے نہ چڑھ سکی ،تو بپاشا جی کے خیالات کے ساتھ، ان کا مزاج بھی بدل گیا.انٹرویو میں انھوں نے جان ابراہیم کا مذاق تو اڑایا ہی تھا، مگر ساتھ ہی ساتھ تمام لڑکوں کو بھی اپنے نشانے پر رکھ لیا.ایکٹریس کہتی ہیں ان لڑکوں کو تو ساری عمر ایک ماں کی ضرورت ہوتی ہے، اوروہ  ہمیشہ سہارے کی تلاش میں ہی رہتے ہیں. اور کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ کوئی لڑکی ماں کا کردار ادا کرنے کو  تیار نہیں ہوتی.بات صرف یہاں ہی پر  ختم نہیں ہوئی بلکہ بپاشا نے یہ دعوی بھی کرڈالا ، کہ جان ابراہیم کے بعد وہ لوگوں کی توجہ کا ذیادہ مرکز بن گئی ہیں.

No comments:

Post a Comment