Wednesday 25 July 2012

اگلے ہفتے کے آغاز پر زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا امکان




امریکا کی جانب سے  پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں واجب الادا 1.2 ارب ڈالرز کی رقم رواں ہفتے ملنے کا امکان ہے جس سے زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی

سیکرٹری خزانہ عبدالواجد رانا نے کابینہ کی  اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا کہ اگلے ہفتے کے آغاز تک ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے.سیکرٹر ی خزانہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 14.77 ارب ڈالرز ہیں جو امریکہ کی جانب سے 1.2 ارب ڈالرز کی ادائیگی کے بعد 15.89 ارب ڈالرز ہوجائیں گے.اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے اختتام تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.5 ارب ڈالرز رہا جو اس سال بھی معیشت پر دباؤ کا باعث بنا رہے گا.

No comments:

Post a Comment