Wednesday 11 July 2012

این آر او زدہ افسر ایف آئی اے اسلام آباد کا ڈائریکٹر تعینات




حکومت نے این آر او کی کنگا میں ہاتھ دھونے والے سجاد حیدر کو ایف آئی اے اسلام آباد کا قائم مقام ڈائریکٹر تعینات کردیا ہے.

سجادحیدر اس سے قبل تین مرتبہ ملازمت سے برطرف ہوچکے ہیں اور انھیں لاہور ہائی کورٹ سے ایک مقدمے میں سزاء بھی ہوچکی ہے. این آر او سے مستفید افسر
کو حال ہی میں  گریڈ 19 میں ترقی دی گئی تھی اور اب انھیں ایف آئی اے اسلام آباد کا انچارج بنادیا گیا ہے..سجاد حیدر کی پروموشن سپریم کورٹ کو زچ کرنے کی ایک اور کوشش کہی جاسکتی ہے کیونکہ اب وہ حج کرپشن سمیت اس جیسے دوسرے اہم مقدمات کی نگرانی کریں گے.ماضی میں بھی سپریم کورٹ سزا یافتہ احمد ریاض شیخ کی ترقی کو کالعدم قرار دے کر انہیں دوبارہ جیل بھجوانے کا حکم دے چکی ہے.

No comments:

Post a Comment