Tuesday 10 July 2012

رنبیر کپور بالی ووڈ کے ایڈورڈ کولن بنتے بنتے رہ گئے


اگر آپ رنبیر کپور کو ہالی ووڈ سٹار ایڈورڈ کولن کی طرح ڈریکولا کردار کرتے ہوئے دیکھنے کی تمنا کئے ہوئے تھے تو اب آپ کی یہ خواہش پوری نہیں ہوسکے گی-
وجہ یہ ہے کہ رنبیر کپور بالی ووڈ کی پہلی ڈریکولا مووی "بلڈی ویر" کی کاسٹ میں شامل نہیں ہیں اور  اس بات کی تصدیق خود فلم پروڈیوسر سدھارت جین نے اپنے ایک بیان میں کی ہے- اُنکا کہنا تھا  کہ انہوں نے ابھی تک فلم کے مین کردار کیلئے کسی ایکٹر کا انتخاب نہیں کیا ہے تاہم فلم کی کاسٹ میں رنبیر کپور شامل نہیں ہیں- فلم پروڈیوسر نے مزید کہا کہ اُنکے متعدد اداکاروں کے ساتھ رابطے ہوئے ہیں اور اُنہیں فلم کی کاسٹ کے سلسلے میں کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے
-

No comments:

Post a Comment