Monday 9 July 2012

ٹام کروز اور کیٹی ہومز طلاق کے بعد کے معاملات کو طے کرنے میں مشغول



بالی ووڈ سٹارز ٹام کروز اور کیٹی ہومز آج کل اپنی ممکنہ طلاق کے بعد کے معاملات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں.

دو ہفتے قبل ایک دوسرے سے اپنی راہیں الگ کرنے کا فیصلہ کرنے والے دونوں میاں بیوی چاہتے ہیں کہ وہ طلاق کےبعد کے معاملات کو عدالت سے باہر طے کر لیں.اسی وجہ سے ٹام اور کیٹی آج کل  بچوں سے ملاقات،ان کے اخراجات اور جائیداد کی تقسیم کے معاملات پر آپس میں بات چیت کر رہےہیں. تاہم دونوں کے مابین سب سے بڑا تنازعہ ان کی چھ سالہ بیٹی "سوری" کا ہے جسے کیٹی صرف اپنے پاس رکھنے کی خواہاں ہیں.بیٹی کو باپ سے دور کرنے کے لیے کیٹی نے اسے چرچ آف سائنٹالوجی سے ہٹانے کا بھی اراداہ کرلیا ہےجس کے ٹام کروز ایک اہم رکن ہیں.ٹام کروز کے ترجمان کے مطابق اس ساری صورتحال نے "مشن امپوسیبل " سٹار کو نہایت افسردہ کررکھا ہے اور وہ اس سلسلےمیں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں.تاہم کیٹی ہومز کو ایک روز قبل اپنے وکیل کے دفتر میں آتا جاتا دیکھا گیا ہے.

No comments:

Post a Comment